نئی پارٹی بنانے کی کوششیں مجھے سربراہی کی آفر ہوئی، شیخ رشید

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے دعوی کیا ہے کہ مجھے کہا جارہا ہے کہ نئی پارٹی کی سربراہی کرو، یہ پیٹریاٹ کی طرح نئی پارٹی بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ یہ پنجاب میں الیکشن نہیں کرائیں گے، یہ قومی اور صوبائی الیکشن اکٹھے کرائیں گے، ساری زندگی جیل میں گزار سکتا ہوں لیکن غداری اور بے وفائی نہیں کرسکتا۔

دوسری جانب شیخ رشید کوجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کاحکم دے دیا گیا ہے، مری میں شیخ رشید کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد ہو گئی ہے۔جس کے بعد شیخ رشید نے کہا کہ این اے 62 سے میں قلم دوات کے نشان سے لڑ رہا ہوں، جیل سے لڑوں گا یا رمضان میں الیکشن لڑوں گا، میری جیت سے پاکستان اور غریب عوام کی فتح ہو گی، میرے خلاف کوئی پرچہ نہیں ہے، یہ سب فراڈ ہے، اس سب کے پیچھے ایک چہرہ ہے جس کو جلد ایکسپوز کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے