عوامی پینل سے ضلع کونسل کے امیدوار حسن خان جمالی کی شکست سے مایوس نہیں ہیں ، میر فائق علی خان جمالی
ڈیرہ اللہ یار (ڈیلی گرین گوادر) عوامی پینل کے سربراہ و پیپلزپارٹی کے رہنماء میر فائق علی خان جمالی نے بلدیاتی انتخابات کا تیسرا مرحلہ مکمل ہونے اور اکثریتی یونین کونسلز پر عوامی پینل کے امیدواروں کی کامیابی کے بعد میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں اکثریتی یونین کونسلز پر عوامی پینل کے امیدواروں کی کامیابی عوام کا عوامی پینل پر اعتماد کا مظہر ہے کسی کے لئے میدان خالی نہیں چھوڑینگے۔انکا کہنا تھا کہ عوامی پینل سے ضلع کونسل کے امیدوار حسن خان جمالی کی شکست سے مایوس نہیں ہیں اپنے امیدوار کو مخصوص نشست پر کامیاب کروا کر ضلع کونسل کے چیئرمین کے لیے میدان میں لائیں گے اور کامیاب ہو کر عوامی خدمت جاری رکھیں گے انکا یہ بھی کہنا تھا کہ عوامی پینل نے ہمیشہ علاقے کی تعمیر و ترقی کے لیے کام کیا ہے عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی پوری کوشش کی اور آئندہ بھی خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا۔