ضلع کچھی اور ضلع مستونگ سے ہمارے پینل کے کونسلران نے بڑی تعداد میں کامیابی حاصل کی ہے، نوابزادہ جمال رئیسانی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء وزیراعلیٰ کے کوآرڈینیٹر نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے کہا ہے کہ ضلع کچھی اور ضلع مستونگ سے ہمارے پینل کے کونسلران نے بڑی تعداد میں کامیابی حاصل کی ہے،تمام کونسلران اور عوام کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہمارے حمایت یافتہ امیدواروں پر اعتماد کیا اظہار کیا۔ یہ بات انہوں نے اپنے بیان میں کہی،نوابزادہ جمال رئیسانی نے کہا کہ ضلع کچھی اور مستونگ کی یونین کونسلز کے چیئر مین اور وائس چیئر مین کے انتخابات میں ہمارے حمایت یافتہ امیدواروں کی بڑی تعداد نے کامیابی حاصل کی ہے جس پر تمام نو منتخب چیئرمین اور وائس چیئر مین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی منتخب کونسلران اور عوام کی حمایت کے بغیر ناممکن تھی عوام کا ہمارے ارکان پر اعتماد اس بات کا مظہر ہے کہ ہم عوام کی درست انداز میں ترجمانی کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام کے تحت عوام کے بنیادی مسائل حل کرنا ہماری ترجیح ہوگی ہم عوام کو کسی بھی صورت مایوس نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اگلے مرحلے میں عوام اور کونسلران کی حمایت سے ضلعی چیئرمینوں کے انتخاب میں بھی اپنے امیدوار لائیں گے۔