ضلعی انتظامیہ صحت کے معاملات کو بڑی سنجیدگی سے لے رہی ہے صحت عوام کا بنیادی حق ہے، ثناء ماہ جبین عمرانی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ریونیو ثناء ماجبین عمرانی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آ فس کوئٹہ،ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس کوئٹہ، پی پی ایچ آئی،ڈسٹرکٹ پولیو لیڈ کے نمائندوں نیشرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ریونیو ثناء ماہ جبین عمرانی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ صحت کے معاملات کو بڑی سنجیدگی سے لے رہی ہے کیونکہ صحت عوام کا بنیادی حق ہے اور صحت کہ معاملے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جاسکتی اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں جتنے بھی بنیادی صحت کے مراکز اور ہسپتال ہیں ان میں تعینات ملازمین کی حاضری کو سو فیصد یقینی بنایا جائے غیر حاضر ملازمین کے خلاف فوری اور سخت ایکشن لیا جائے۔ہسپتالوں میں عام روزمرہ کے ادویات کے ساتھ ساتھ ایمرجنسی کی صورت حال سے نمٹنے کے لیے استعمال ہونے والی دوائیوں کی دستیابی کو بھی یقینی بنایا جائے۔اجلاس کے دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ریونیو ثناء ماجبین عمرانی کو پولیو کے حوالے سے رپورٹ پیش کی گئی جس میں بتایا گیا یا کہ زیرو ڈوز لینے والے بچوں کی تعداد پہلے44 ہزار تھی جو کہ اب کم ہو کے 22 ہزار رہ گئی ہے یعنی 50 فیصد تک ایسے بچوں کو پولیو کے قطرے پلوائے جا چکے جنہوں نے پہلے پولیو کی کوئی خوراک نہیں لی تھیں اسکے علاوہ انہیں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس اور محکمہ پی پی ایچ آئی کو درپیش مسائل سے آ گاہ کیا جس پر انہوں نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی کروائی آخر میں بنیادی مرکز صحت کلی ملک شیر محمد (ہنہ اوڑک)کلی سبزل اور کلی کوتوال سے متعلق رپورٹ کا جائزہ بھی لیا گیا