صوبائی حکومت اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی میں سنجیدہ ہے ، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے پر امن ماحول میں انعقاد پر اطمینان و مسرت کا اظہارکرتے ہوئے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے امیدواروں کو مبارکباد پیش کی اورکہاہے کہ توقع ہے کہ نومنتخب چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین اپنے علاقوں کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل میں اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے صوبائی حکومت بلدیاتی اداروں کو بھرپور معاونت فراہم کریگی تاکہ عوامی مسائل نچلی سطح پر حل ہو سکیں صوبائی حکومت اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی میں سنجیدہ ہے۔انہوں نے کہاکہ لوکل کونسلز کو خطیر فنڈز کے اجرا کو یقینی بنایا گیا ہے۔صوبائی فنانس کمیشن کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔اس میں دو رائے نہیں کہ بلدیاتی ادار وں کا نچلی سطح پر عوامی مسائل کے حل میں اہم کردار ہے بلکہ ترقی یافتہ ممالک میں یہ ادارے مثالی کردار ادا کررہے ہیں بلوچستان پہلا صوبہ ہے جہاں بلدیاتی انتخابات کے مراحل تکمیل پا چکے ہیں۔بلدیاتی اداروں کی تشکیل صوبائی حکومت کی سنجیدگی کا مظہر ہے۔پہلی مرتبہ بلدیاتی اداروں کے انتخابات میں سیکیورٹی اور امن برقرار رکھنے کی ذمہ داری بلوچستان پولیس لیویزاور انتظامیہ نے ادا کی۔اللہ کے فضل سے انتخابی مرا حل پر امن ماحول میں احسن طریقہ سے مکمل ہوئے۔صوبے کے سیکیورٹی ادارے اور عوام مبارکباد کے مستحق ہیں۔بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدواروں کی کامیابی پر خوشی ہوئی۔امیدہے کہ وہ پارٹی پالیسی اور منشور کے مطابق اپنے علاقوں کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیئے اپنی تمام تر صلاحیتں بروئے کار لائیں گے۔عوام نے ان پر جس اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اپنا نمائندہ منتخب کیا ہے وہ اس پر پورا اتریں گے۔ دی آ پ لوگوں نے انہوں نے کہا کہ آ پ لوگوں نے اپنا آگن اُن لوگوں کو بیچا تو اب وہ آپ لوگوں کے گلے پڑ رہے ہیں انہوں نے خطاب کے آخر میں اپنے اتحادی جماعتوں،شہر کے تمام معزز و معتبرین،دوستوں اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے