سیاسی،ریاستی قیادت کو ماضی کی کوہتایوں اورغلطیوں سے عبرت حاصل کرتے ہوئے آگے برھنے کا عزم کرنا ہوگا ، چوہدری شبیر

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان عوامی پارٹی کے سابق مرکزی سیکرٹری اطلاعات وترجمان چوہدری شبیر نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کو معاشی واقتصادی انحطاط اور مہنگائی دہشتگردی کے ساتھ ساتھ سفارتی محاز پر بھی چیلنجزز درپیش ہیں،سلگتے ہوئے ان مسائل کے حل کے لئے ملک کی تمام تر سیاسی قیادت سمیت معاشی و سیکورٹی ماہرین پر مشتمل مشترکہ گول میز کانسفرنس انتہائی ناگزیر ہے۔تاکہ قابل عمل تجاویز کی روشنی میں سفارتی معاشی اور ملک وقوم کو درپیش انتہائی سنگین مسائل کے حل کے لئے ایک متفقہ 25سالہ روڈ میپ ترتیب دیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ تمام تر سیاسی ونظریاتی اختلافات سے قطع نظر سیاسی اور ریاستی قیادت کیلئے پاکستان کی بقا سلامتی اور عوام کی خوشحالی مقدم ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجزز پر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ ایک دوسرے پر الزام تراشی اور ریاستی اداروں کے زدیعے مخالفین کو ہراساں کرنے کی روایتی سیاست کا خاتمہ ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ملک کو قوم کو درپیش حالات کا تقاضا ہے کہ ملک کی تمام تر سیاسی قیادت مل بیٹھ کر قوم کو مسائل کے منجدھار سے نکلالنے کے لئے ٹھوس لائحہ عمل تیار کریں۔انہوں نے کہا کہ ہمارا سب سے بڑا المیہ یہ رہا کہ قائداعظم کے بعد آنے والی قومی لیڈر شپ ملک وقوم کی خوشحالی تعمیر وترقی کے لئے کوئی بھی قابل عمل روڈ میپ دینے میں ناکام رہی اور قومی مفادات کو ذاتی مفادات کے حصول کی بھینٹ چڑھایا جاتا رہا جسکی وجہ سے نہ صرف ملک دولخت ہوا بلکہ آج بچا کچا پاکستان انتہائی نازک اور خطرناک دوراہے پر کھڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تمام تر سیاسی اور ریاستی قیادت کو ماضی کی کوہتایوں اور غلطیوں سے عبرت حاصل کرتے ہوئے آگے برھنے کا عزم کرنا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے