سنجاوی ، بلدیاتی الیکشن کے تیسرے مرحلے میں بلوچستان عوامی پارٹی نے کلین سوئپ کرلیا

سنجاوی (ڈیلی گرین گوادر) سنجاوی میں بلدیاتی الیکشن کے تیسرے مرحلے میں بلوچستان عوامی پارٹی نے کلین سوئپ کرلیا سنجاوی کے 9یونین کونسل میں 8پر بلوچستان عوامی پارٹی کے چیئرمین وائس چیئرمین بلا مقابلہ منتخب ہوگئے جبکہ واحد میونسپل کمیٹی سنجاوی پر بھی بلوچستان عوامی پارٹی نے بلا مقابلہ جیت حاصل کی۔میونسپل کمیٹی سنجاوی پر حاجی خان محمد دمڑ چیئرمین،دنیاخان باچا اندڑ وائس چیئرمین،ریگوڑہ یونین کونسل پر عبداللہ خان چیئرمین،صمں ند خان وائس چیئرمین،چوتیر یونین پر سردار زادہ عجب خان ترین چیئرمین،ازاد خان وائس چیئرمین،سلام یونین کونسل پر چیئرمین ملک غفار،وائس چیئرمین رحمت اللہ زخپیل،اغبرگ یونین کونسل پر چیئرمین خیرو صافی،وائس چیئرمین نیاز محمد،پرانا سنجاوی یونین کونسل پر چیئرمین بھائے خان چیرمین۔وائس چیئرمین نصیب اللہ،بغاو یونین کونسل پر چیئرمین نظام الدین دمڑ،وائس چیئرمین ظاہرخان دمڑاوراصغرہ یونین کونسل کے چیئرمین ملک حسن دمڑ وائس چیئرمین شیخ ایاز بلامقابلہ منتخب ہوگئے جبکہ ایک یونین کونسل کاڑہ پر الیکشن کمیشن نے الیکشن رکوایا تھا تھا اس طرح سنجاوی میں بلوچستان عوامی پارٹی نے تاریخی کامیابی حاصل کی سینئر صوبائی وزیر پی اینڈ ڈی حاجی نور محمد خان دمڑ نے کہا کہ پرانی پارٹیوں اور پی ڈی ایم اتحاد کے باوجود بلوچستان عوامی پارٹی کی تاریخی کلین سوئپ سے یہ بات واضع ہے کہ زیارت سنجاوی کے عوام ہمارے ساتھ ہیں مذہب اور قوم پرستی کے نام پر ووٹ لینے والوں کو مسترد کرچکے ہیں۔نومنتخب چیرمین میونسپل کمیٹی حاجی خان محمد دمڑ وائس چیرمین دنیا خان اندڑ باچا نے کہا کے ہم اپنے قائد لیڈر سینئر صوبائی وزیر پی اینڈ ڈی حاجی نور محمد دمڑ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوام کی خدمت بلا تعصب زئی خیلی کے کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے