رحمت اللہ زہری کوبی این پی(عوامی)حب کے آرگنائزر مقرر کردیا گیا ، میر اسرار اللہ خان زہری

حب(ڈیلی گرین گوادر)بی این پی عوامی حب کے آرگنائزر رحمت اللہ زہری اور ڈپٹی آرگنائزر عبدالصمد زہری نے آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران کے ہمراہ رپورٹرز پریس کلب سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ضلع حب بننے کے بعد بی این پی عوامی کے مرکزی صدر میر اسرار اللہ خان زہری کی ہدایت اور پارٹی آئین کی روشنی کے مطابق ضلع حب کی آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دیا گیا جس میں رحمت اللہ زہری آرگنائزر میر عبدالصمد زہری ڈپٹی آرگنائزر مقرر ہوگئے ہیں گزشتہ روز ایک نام نہاد گروہ نے خود کو ضلع حب کا آرگنائزر ظاہر کیا جوکہ پارٹی آئین کے خلاف ورزی ہے یہ چار لوگ اس سے قبل خود کو ضلع لسبیلہ کے آرگنائزر ظاہر کرتے تھے اور اب پارٹی کے ساکھ کو نقصان پہنچانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں مذکورہ چار لوگوں کے ٹولے نے ایک بھی یونٹ نہیں بنایا بلکہ بلدیاتی الیکشن میں بی این پی عوامی کے نام سے بائیکاٹ کیا جوکہ پارٹی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا اور اس دوران کسی بھی سینئر دوست کو اعتماد میں نہیں لیا گیا اور یہ دو لوگ صرف اپنے ذاتی مفاد کیلئے پارٹی کا نام استعمال کر رہے ہیں اس سے پہلے خود کو لسبیلہ کا آرگنائزر ظاہر کرتے تھے لیکن پانچ سال گزر نے کے بعدان کا آئینی مدت ختم ہوگیا ہے اب وہ لسبیلہ کے آرگنائزر بھی نہیں رہے اگر وہ لسبیلہ کے آرگنائزر ہیں تو بھی ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن ہمارے ضلع حب میں مداخلت بند کریں اور پارٹی کو نقصان پہنچانے سے گریز کرے۔پی این پی پارٹی مرکزی صدر میر اسرار اللہ زہری و مرکزی سیکریٹری جنرل واجہ میر اسداللہ بلوچ کی قیادت میں مضبوط و منظم ہے بی این پی عوامی ایک سیاسی اور جمہوری جماعت ہے ہم ضلع حب میں بی این پی عوامی کا پیغام لوگوں کے گھر گھر پہنچائیں گے اور آنے والے جنرل الیکشن میں بھر پور جدوجہد کے ساتھ حصہ لینگے اس موقع پر ممبران آرگنائزر کمیٹی سعیداللہ بلوچ راشد زہری عبدالغفور نصیر احمد بلوچ شہباز زہری عبداللہ پندرانی اور سینئر رہنما محمد زاہد بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے