حب اور لسبیلہ لاوارث نہیں کہ ہم غیروں کی یلغار کو قبول کریں ہم اس سرزمین کے وارث ہیں ، محمد اسلم بھوتانی
لسبیلہ(ڈیلی گرین گوادر)حب ساکران کی 45ہزار ایکڑ سے زائد زمینوں کی سیمنٹ فیکٹری کے نام الاٹمنٹ رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی کا طلب کیا گیا مشاورتی اجلاس گرینڈ جرگہ میں تبدیل ہوگیا سیاسی قائدین، قبائلی عمائدین، زمینداروں، کاشتکاروں، نومنتخب کونسلران، اقلیتی رہنماں، سیاسی و سماجی اور این جی اوز کے نمائندوں سمیت بیلہ، اوتھل، لاکھڑا، لیاری، کنراج، وندر، سونمیانی، گڈانی، کنڈ گدور، ساکران اور حب کے مختلف علاقوں سے لوگوں کی بڑی تعداد سمیت جمعیت علما اسلام، پیپلزپارٹی، بی این پی مینگل کے ضلعی قیادت نے شرکت کی اور رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی کے ٹھٹھہ سیمنٹ فیکٹری کو مائنز اینڈ منرل ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے مقامی قبائل کی جدی پشتی اراضیات کی الاٹمنٹ کے خلاف اقدام کی مکمل تائید و حمایت کا اعلان کیا اور کہا کہ محمد اسلم بھوتانی نے حب اور لسبیلہ کے عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے جو بیڑا اٹھایا ہے ہم اسکی مکمل حمایت کرتے ہیں اور ہر مرحلے پر انکا ساتھ دینے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ غیروں کی یلغار کو روکنے میں دستہ اول ثابت ہونگے. اس موقع پر رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی کا کہنا تھا کہ میں نے عوام کی طاقت سے پہلے بھی لیاری کوسٹل ہائی وے پر ایک زورآور ادارے کو 75 ہزار ایکڑ ہو یا پھر عرب شہزادوں کی شکار گاہ کے لئے زمین کی فراہمی ہو یا ساکران میں اسپیشل اکنامک زون کے لیے مقامیوں کی زمینوں کی طرف پیش قدمی کو روکا ہے اب بھی اپنے لوگوں کے حقوق کا بھرپور تحفظ کرینگے. انہوں نے کہا کہ ہمیں اللہ پر بھروسہ ہے اور وہی ہماری مدد کرے گا اور وہی اب ہماری ہمیشہ مدد کرتا آرہا ہے کیونکہ سرمایہ داروں کی دولت اور بندوق کی طاقت ہمیں اپنے حقوق کے تحفظ سے روک نہیں سکتے اور جو ضعیف العقیدہ لوگ ہوتے ہیں وہ سرمایہ داروں کی دولت اور بندوق کی طاقت سے خوفزدہ ہوتے ہیں لیکن ہمارا ایمان اپنے رب العزت پر ہے اور اللہ پاک ہمیں سرخرو کرے گا. گرینڈ جرگہ میں موجود لوگوں کو اسلم بھوتانی نے مخاطف کرتے ہوئے کہا کہ جن جن گوٹھوں، قبرستانوں، چراگاہوں، دیہاتوں میں ٹھٹھ سیمنٹ فیکٹری کی برجیاں لگائی گئیں ہیں لوگ انہیں اکھاڑ کر پھینک دیں اور اگر کوئی سامنے آیا تو سب سے پہلے میں اس کا مقابلہ کرونگا. انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے عدالتی چارہ جوئی کرینگے اور اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے ہرقدم اٹھائیں گے اور غیروں کی اس یلغار کو ہر صورت میں روکیں گے اسلم بھوتانی نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو ہم دراندازی اور ظلم کرنے والوں کے خلاف کھڑے ہونگے اور نہ صرف انکے ہاتھ پاں تھوڑیں گے اور اگر ہمارے گھر کے آنگن کی طرف کسی نے دیکھا تو ہم اسکی آنکھیں بھی پھوڑ دینگے لہذا ہمارے آباد و اجداد کی زمینوں کی طرف کوئی بڑھنے سے قبل وہ ہزار بار سوچ لے. انہوں نے کہا کہ حب اور لسبیلہ لاوارث نہیں کہ ہم غیروں کی یلغار کو قبول کریں ہم اس سرزمین کے وارث ہیں اور ہم اپنے زمینوں کے ایک ایک انچ کا تحفظ کرینگے اور حفاظت کی بھی ہے اور حفاظت کرنا جانتے بھی ہیں. محمد اسلم بھوتانی نے کہا کہ ہر دور میں میر جعفر اور میرصادق پیدا ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ جب حبکو کول پاور کے خلاف جب ہمارا احتجاج تھا اس وقت بھی میر جعفر اور میرصادق کے کچھ لوگوں نے کردار ادا کیا اور اب بھی کچھ ایسے ہیں جو میر جعفر اور میرصادق کا کردار ادا کررہے ہیں اورمادرن وطن کا سودا کر رہے ہیں لیکن جب لسبیلہ حب کے غیور اور غیرت مند لوگ موجود ہیں میر جعفر اور میر صادق اپنے مزموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونگے مشاورتی اجلاس گرینڈ جرگہ سے جے یو آئی کے مرکزی مولانا غلام قادر قاسمی،ایم پی اے مکھی شام لعل لاسی،پی پی پی رہنماء شریف پالاری،جے یو آئی کے مولوی یعقوب ساسولی،بی این پی رہنماء جمیل گچکی،پی پی پی کے صوبائی نائب صدر نصر اللہ رونجھو،کمال محمد حسنی،سردار اختر انگاریہ مولانا شاہ محمد صدیقی و دیگر نے بھی خطاب کیا ایم این اے اسلم بھوتانی نے اپنے خطاب میں مزید کہاکہ جب بھی ہماری سرزمین پر قبضہ کی کوشش ہوئی اور کوئی ناانصافی ہوئی تو ہم نے عوام کی طاقت سے اْسے ناکام بنایا انھوں نے کہاکہ سونمیانی کے علاقے میں ایک بااثر شخصیت نے زمین الاٹ کرائی تو ہم نے عوام کی طاقت سے اْسے ناکام بنایا انھوں نے کہاکہ سونمیانی کے علاقے میں ایک بااثر شخصیت نے زمین الاٹ کرائی تو ہم نے عوام کی طاقت سے اسے بھی منسوخ کرایا حبکو کول پاور پلانٹ کے خلاف آج بھی میری پٹیشن انوائر مینٹل ٹریبونل میں پڑی ہوئی ہے اسوقت بھی اسی سرزمین کے کچھ لوگوں نے ہمارے احتجاج کی فی لقت کی ایک سرکاری ادارے کو کوسٹل ہائی وے پر 70ہزار ایکڑ اراضی الاٹ ہوئی تو بھی ہم ہی سامنے آئے اور اْسے رکوایا اس میں بھی عوام کا ہمارے ساتھ بھر پور ساتھ تھا انھوں نے کہاکہ آج کے مشاورتی اجلاس بلانے کا مقصد بھی یہی ہے کہ مائینز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ٹھٹھہ سیمنٹ فیکٹری کو جو 45ہزار ایکڑ سے زائد زمین الاٹ کر کے یہاں پر صدیوں سے آباد ہمارے آباؤ اجداد کی جد ی پشتی زمینوں اور حق پر جو شب خون مارا گیا ہے اْسے کسی طرح روکا جائے عدالتی چارہ جوئی کی جائے کیونکہ اس حوالے سے ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ آف پاکستان کے کافی سارے فیصلے ہیں اس فیصلے اور اقدام کوکالعدم قرار دیا جاسکتا ہے یا پھر آپ لوگ سمجھتے ہیں کہ فزیکل طور پر مزاحمت کی جائے تو ہم اسکے لیئے بھی تیار ہیں انھوں نے کہاکہ آج کے اجلاس کی توسط سے گزارش ہے کہ جن جن کی زمینوں قبرستانوں مواگہ جات چراگاہوں پر برجیاں لگائی گئی ہیں انہیں وہ مقامی لوگ اْکھاڑ پھینک دیں اور میں آپ لوگوں کے شانہ بشانہ رہوں گا اور ایسا ہر گز نہیں ہوگا کہ میں گھر میں بیٹھا رہوں اور آپ لوگ مقابلہ کریں ایسا نہیں ہوگا پہلے میں ہوں گا پھر آپ لوگ آئیں انھوں نے کہاکہ حکومت کے اس اقدام میں میری اور میرے خاندان کی اس میں ایک انچ بھی زمین نہیں ہے یہ سب زمینیں آپ لوگوں کی ہیں اور آپ چاہتے ہیں کہ ہم سب کی زمینوں کا تحفظ کریں تو آپ لوگ ہمارا ساتھ دیں انھوں نے کہاکہ جب کوئی رات کی تاریکی میں فیصلے کر کے ہمارے گھروں کے آنگن پر قبضہ کرے گا ہم اسکے ہاتھ پاؤں توڑدیں گے اور ہمارے گھروں کے آنگن پر نظر یں رکھنے والوں کی آنکھیں پھوڑ دیں گے انھوں نے کہاکہ آج کا اجلاس کوئی سیاسی جلسہ نہیں بلکہ مقامی لوگوں کے حقوق کی بات ہے اس حوالے سے میں نے سابق وزیر اعلیٰ جام کمال خان کو بھی میسج کر کے دعوت دی اور نیشنل پارٹی لسبیلہ کی قیادت سے بھی بات کی لیکن وہ نہیں آئے کیا مصلحت ہوسکی ہے یہ انکا مسئلہ ہے انھوں نے مشاورتی اجلاس کے تمام شرکاء جے یو آئی PPP،بی این ہی مینگل،ایم پی اے مکھی شام لعل لاسی،سمیت تمام سیاسی و سماجی رہنماؤں تنظیموں اور لوگوں کا شکریہ ادا کیا مشاورتی اجلاس سے جمعیت علماء اسلام کے مرکزی نائب امیر مولانا غلام قادر قاسمی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حب میں 45ہزار ایکڑ اراضی ایک فیکٹری کو لیز کرنا مقامی لوگوں کے ساتھ کسی ظلم سے کم نہیں ہے جس طرح گوادر کے قدیمی لوگوں کے اراضیات پر قبضہ کیا گیا اس طرح ڈسٹرکٹ حب کی قدیمی لوگوں کے جدی پشتی اراضیات پر قبضہ کرنے کی منصوبہ ہو رہی ہے انھوں نے کہاکہ روزنامہ انتخاب کے ایگزیکٹو ایڈیٹر انور ساجدی نے 25/20 سال قبل گوادر کی اراضیات اور یلغارکے حوالے سے اپنے تجریہ میں جو انکشافات کئے وہ سچ ثابت ہوا گوادر میں باہر سے آنے والے لوگوں کی یلغار ہوئی مقامی لوگو ں کی اراضیات پر دیگر لوگ قابض ہوئے انھوں نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں لسبیلہ وحب سے لیکر گوادر تک اراضیات پر مدارس بنائے جائے تاکہ لوگوں کے اراضیات محفوظ رہ سکیں کیونکہ یہ ہماری سرزمین ہے انھوں نے رکن قومی اسمبلی وسالار ساحل محمد اسلم بھوتانی نے حب ڈسٹرکٹ میں 45ہزار ایکڑ اراضی ایک فیکٹری کو لیز دینے کے خلاف جو اقدام اٹھا یا ہے وہ یہاں کے عوام کے مفاد میں ہے باہر سے آنے والے مہمان بن کر یہاں آتے ہیں تو مہمان ہی بن کر رہیں نہ کے یہاں کے مالک بننے کوشش کریں اور یہاں کے مقامی لوگوں سے بھی درخواست ہے کہ وہ اپنی اراضیات کسی کو فروخت نہ کر یں وقتی طور پر چند پیسے تو مل جاتے ہیں لیکن بعدازاں پچتاؤ ے کے علاہ اور کچھ نہیں ہے انھوں نے کہا کہ حب کے 45ہزار ایکڑ اراضی کے حوالے سے محمد اسلم بھوتانی جو پروگرام مرتب دینگے اسکی بھر پور تائید وحمایت کرینگے،مشاورتی اجلا س سے جے یو آئی کے رکن صوبائی اسمبلی مکھی شام لعل لاسی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی لسبیلہ کے تمام قبائل کی اچھے انداز میں نمائندگی کر رہے ہیں ہر مسئلے کو اجاگر کرتے آرہے ہیں کسی بھی جگہ پر لسبیلہ کا کوئی مسئلہ ہو اور لسبیلہ کے لوگوں کی حقوق پر شب خون مارنے سمیت ان کے حق پر ڈالا ڈالنے کی کوشش کی گئی ہو وہاں پر وہ سیسہ پلائی دیوار بن کر ثابت قدم ہو کر کھڑے رہے ہیں چاہئے وہ زمینوں کا مسئلہ ہے یا کوئی اور معاملہ اسلم بھوتانی ہمیشہ اپنے عوام کے ساتھ ثابت قدم پائے ہیں آج بھی جو مشاورتی اجلاس طلب کیا گیا ہے اس میں بھی ڈسٹرکٹ حب کے لوگوں کے زمینوں کو غیر قانونی طریقے سے لیبر پر دینے کے عمل کے خلاف ہے لیکن کسی کو یہاں کے مقامی باشندوں کے زمینوں پرقبضہ کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دینگے اور نہ ہی اس سازش کو کامیاب ہونے دیا جائیگا انھوں نے کہاکہ محمد اسلم بھوتانی اس حوالے سے جو بھی فیصلہ کریگا جمعیت علماء اسلام ان کے ساتھ ہے اور ہر موڑ ومشکل کی گھڑی میں ان کے ساتھ رہے گا انھوں نے کہاکہ مائینز ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کی جانب سے حب میں 45ایکڑ اراضی ایک فیکٹری کو الاٹ کرنے جسے عمل کی ہر فورم پر مخالفت کرینگے۔مشاورتی اجلا س سے پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء نصر اللہ رونجھو نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسلم بھوتانی کی سوچ سے بڑا اور کوئی سوچ نہیں ہے وہ لسبیلہ وحب کے عوام کی حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں لسبیلہ ہماری دھرتی اور چار دیواری ہے اس چار دیواری کے ہم لسبیلہ کے لوگ وارث ہیں انھوں نے کہاکہ جو لسبیلہ دھرتی کی پرواہ نہیں کرتے اور اس جانب میلی آنکھ سے دیتے ہیں ان کے پاؤں بازوں توڑنے سے کترانے والے نہیں انھوں نے کہا کہ حب میں غیر قانونی طریقے سے 45ہزار ایکڑا راضی کسی فیکٹری کو الاٹ کرنا یہاں کے مقامی لوگوں کے ساتھ ظلم وزیادتی ہے اس ظلم کے خلاف محمد اسلم بھوتانی جو آواز بلند کی ہے وہ قابل ستائش ہے اس حوالے سے محمد اسلم بھوتانی مشاورتی اجلاس میں جو فیصلہ کرینگے ان کے ساتھ کھڑے رہے گے،مشاورتی اجلاس سے جے یو آئی حب کے جنرل سیکرٹری مولوی یعقوب ساسولی،پیپلزپارٹی قلات ڈویڑن کے رہنماء شریف پالاری،جے یو آئی تحصیل حب کے امیر مولانا شاہ محمد صدیقی،بی این پی لسبیلہ کے آرگنائزر جمیل احمد گچکی،مولانا عمر عادل،بھوتانی کارواں کے رہنماء سردار اختر انگاریہ،وڈیرہ سلیم کاکا،کمال خان محمد حسنی،میر صفدر خان مگسی،امان اللہ لاسی،کامریڈ عبدالغنی بلوچ،محمد علی بزنجو اور شیر محمد انگاریہ ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی جانب سے حب میں لسبیلہ کے قدیمی لوگوں کے 45ہزار ایکڑ اراضیات پر سیمنٹ فیکٹری کو بلوچستان حکومت اور محکمہ مائنیز اینڈ منرل ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے لیزاور الاٹ کرنے کے خلاف مشاورتی اجلاس طلب کر نا اور اس میں جس سیاست کو بالائے طاق رکھ کر مختلف سیاسی وسماجی ومذہبی جماعتوں اور قبائلی لوگوں،شہریوں بڑی تعداد کی شرکت کرنا خوش آئند بات ہے انھوں نے کہاکہ مسئلہ کوئی سیاسی معاملہ نہیں ہے بلکہ یہاں کے لوگوں کے حق پر ڈالنے کے سازش کا ناکام بنانے کیلئے لوگوں کا جم وغفیر جمع ہو اہے انھوں نے کہا کہ حب میں 45ہزازر ایکڑ اراضی غیر قانونی طریقے سے ایک سیمنٹ فیکٹری کو الاٹ کیا گیا ہے اگر اسی طرح سے،قدیمی باشندوں کے جدی پشتی اراضیات،مواگہ جات چرگاہوں کو غیر قانونی سے لیز کرنے کا سلسلہ جار ی رہا تو ہماری آنے والی نسل کی حقوق غضب کرنے اور ان پر شب خون مارنے کے مترادف ہو گا انھوں نے کہا کہ اب نئی نسل کو بھی اپنے حقوق کیلئے نکلنا ہوگا انھوں نے کہاکہ انھوں نے کہاکہ اس سے قبل بھی لاکھوں ایکڑ اراضی غیر قانونی سے الاٹ کئے گئے جس میں یہاں کے لوگوں کے جدی پشتی اراضیات بھی شامل ہیں انھوں نے مزید کہا کہ حب کے 45ایکڑ ہزار اراضی ایک سیمنٹ فیکٹری کو لیز کرنے خلاف عدالت میں پٹیشن دائر کرنا ہمارا حق ہے لیکن اقدام پر مزاحمت ابھی سے شروع کرنا ہوگا اس مقام پر جتنے پولز کئے گئے ہیں انہیں اْکھاڑ پھینکنا ہوگا تاکہ کسی جرت نہ ہو کہ وہ ہمارے لوگوں سکے جد ی پشتی اراضیات کی جانب نظر ڈالے انھوں نے کہاکہ یہاں کے لوگ اب شرفت چھوڑ دیں اپنے حقوق کیلئے مزاحمت کرنا شروع کردیں کیونکہ ہماری خاموشی اور شرافت کو وہ لوگ بزدلی سمجھے بیٹھے ہیں مگر اب ایساہر گز نہیں ہو گا کہ اپنے حقوق پر خاموش رہیں ہر فورم پر آواز بلند کرینگے انھوں نے مزید کہاکہ رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی کی جرات کو سلام پیش کرتے ہیں انھوں نے ہر موڑ پر لسبیلہ حب کے لوگوں کی حقوق کیلئے آوازاٹھائی ہے اور جہاں جہاں مسئلہ درپیش ہوا نکا دفاع کیا ہے اور ہم محمد اسلم بھوتانی کی ہر کال پر لبیک کہتے ہوئے ان کے ساتھ ہم آواز بننے گے چایئے حبکو کول پاور،بائیکو کے مقامی لوگوں کے حقوق پر شب خون مارنے کا معاملہ ہو چاہئے 70ہزار ایکر ادارے کو دینے کا معاملہ اسلم بھوتانی نے لسبیلہ کے لوگوں کی دفاع کی ہے اور اب بھی یہاں کے لوگوں کیلئے آواز بلند کر رہے ہیں محمد اسلم بھوتانی آج کے مشاورتی اجلاس میں جو رائے دینگے اس پر لبیک کہیں گے اور ان شانہ بشانہ انکے ساتھ دینگے کسی کو اپنے لوگوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے اور شب خون مارنے کی ہر گز اجاز ت نہیں دینگے اور حب میں 45ہزار ایکڑ اراضی پر قبضے کرنے کی سازش کو ناکام بنا دینگے۔