بولان ، بلدیاتی انتخابات میونسپل کمیٹی ڈھاڈر میں رند پینل نے میدان مار لیا

بولان(ڈیلی گرین گوادر)بلدیاتی انتخابات میونسپل کمیٹی ڈھاڈر میں رند پینل نے میدان مار لیا چیئرمین سید فرید احمد شاہ دوپاسی اور وائس چیئرمین حاجی محمد یوسف رند بلامقابلہ منتخب،سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے۔تفصیلات کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کیلئے ریٹرننگ آفیسر ڈھاڈر بالاناڑی اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر فہد شاہ راشدی کی سربراہی میں بلدیاتی الیکشن کا تیسرا مرحلہ مکمل ہوا اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر کچھی آفس میں میونسپل کمیٹی ڈھاڈر کے منتخب کونسلران سے ریٹرننگ افیسر ڈھاڈر بالاناڑی فہد شاہ راشدی نے حلف لیا رند پینل کے نامزد امیدوار برائے چیئرمین میونسپل کمیٹی سید فرید احمد شاہ دوپاسی اور وائس چیئرمین حاجی محمد یوسف رند بلامقابلہ منتخب ہوئے جبکہ صدر ڈھاڈر اور بالاناڑی کے دیگر یونین کونسلوں پر بھی آر او ڈھاڈر نے کونسلران سے حلف لیا سنی شوران کے نو یونین کونسلوں میں رند پینل کے تمام امیدوار بلامقابلہ چیئرمین وائس چیئرمین منتخب ہوگئے یونین کونسل 10 پر عزیز اللہ چیئرمین وائس چیئرمین عبدالستار منتخب ہوئے یونین کونسل 11پر چیئرمین محمد علی وائس چیئرمین در محمد یونین کونسل بارہ چئیر مین مٹھل خان وائس چیئرمین منظور احمد یونین کونسل تیرہ پر احمد علی وائس چیئرمین غلام مصطفیٰ یوسی چودہ سنی شوران پر شاہم چیئرمین وائس چیئرمین آچار خان منتخب یوسی پندرہ پر محمد الیاس چیئرمین وائس چیئرمین نصیر احمد منتخب یوسی سولہ پر سردارزادہ میر بیبرگ خان رند چیئرمین اور وائس چیئرمین شاہ محمد وائس چیئرمین سترہ یوسی پر ٹکری در محمد چیئرمین جبکہ اللہ بخش وائس چیئرمین یونین کونسل اٹھارہ سنی شوران شیر محمد چیئرمین منتخب ہوئے اسی طرح گیلو پینل نے بھی یونین کونسل مٹھڑی سے نامزد امیدوار حاجی تاج محمد رئیسانی بلامقابلہ چیئرمین جبکہ وائس چیئرمین فضل الرحمان منتخب ہوئے یونین کونسل ایری سے چیئرمین گیلو پینل میر زوہیب بنگلزئی جبکہ وائس چیئرمین رند پینل کے نصراللہ منتخب ہوئے اسی طرح یونین کونسل مشکاف سے گیلو پینل کے وڈیرہ عبدالسلام کھوسہ چیئرمین وائس چیئرمین خیر محمد بنگلزئی منتخب ہوئے یونین کونسل کاموئی سے گیلو پینل کیآدم خان بنگلزئی چیئرمین وائس چیئرمین محمد گل جلبانی منتخب ہوئے یونین کونسل کوٹ رئیسانی سے گیلو پینل کے چئیرمین ٹھیکیدار محمد انور بھٹو وائس چیئرمین عبدالحق بنگلزئی منتخب ہوئے یونین کونسل چنڈر سے گیلو پینل کے فیض محمد چیئرمین جبکہ وائس چیئرمین عبدالفتح بنگلزئی منتخب ہوئے یونین کونسل حاجی شہر سے چیئرمین حاجی میر محمد ہاشم شاہوانی وائس چیئرمین حاجی ابراہیم بلامقابلہ منتخب ہوئے الیکشن کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کچھی آغا سمیع اللہ شاہ، ایس ایس پی کچھی محمود احمد نوتیزئی کی خصوصی احکامات کی روشنی میں فول پروف انتظامات کیئے گئے تھے ڈی سی آفس کے مین گیٹ پر واک تھرو گیٹ نصب کیا گیا تھا اور لیویز پولیس کی بھاری نفری تعینات تھے الیکشن کے تمام مراحل پرامن طور پر اختتام پذیر ہوئیرند پینل چیئرمین میونسپل کمیٹی ڈھاڈر سید فرید احمد شاہ دوپاسی نے ڈھاڈر پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جیت عوام کی جیت ہے بلاتفریق رنگ و نسل کے ڈھاڈر میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھائیں گے عوامی توقعات کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے عوامی فلاح بہبود کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ڈھاڈر کو ماڈل سٹی بنائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے