چین کسی غلطی سے باز رہے،جو بائیڈن
واشنگٹن(ڈیلی گرین گوادر) امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ چین کسی غلطی سے باز رہے، چین نےامریکی خود مختاری خطرے میں ڈالی تو جواب دیں گے اور گزشتہ ہفتے ہم نے یہ کر دکھایا۔
جو بائیڈن کا اسٹیٹ آف دی یونین خطاب میں کہنا تھا کہ ہم امریکی مصنوعات ایکسپورٹ کر رہے ہیں، کورونا کی وجہ سے مہنگائی کا مسئلہ عالمی ہے، ہم نے 40 سال میں سب سے زیادہ نوکری کے مواقع پیدا کیے۔امریکی صدر نے کہا کہ روس یوکرین جنگ کی وجہ سے توانائی اور خوراک کے مسائل پیدا ہوئے، ہم دنیا کے کسی بھی ملک سے بہتر پوزیشن میں ہیں، ہمیں ابھی بہت کچھ کرنا ہے، امریکا میں مہنگائی میں کمی آ رہی ہے۔
جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ امریکا میں گیس کی قیمتوں میں 1.50 ڈالر فی گیلن کمی ہوئی جبکہ کھانے پینے کی اشیاء کی قیمت میں بھی کمی ہو رہی ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ فنڈز کی منظوری کی مخالفت میں ووٹ کرنے والے ریپبلکن پریشان نہ ہوں، وہ بھی منصوبوں کیلئے فنڈز کا مطالبہ کر سکتے ہیں۔