پیپلزپارٹی نے کوئٹہ سٹی سیکرٹریٹ کو حلقہ این اے 265 کوئٹہ 2 کے ضمنی الیکشن کیلئے پیپلز پارٹی کا الیکشن سیل ڈکلیئر کردیا
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان نے پی پی پی کوئٹہ سٹی سیکرٹریٹ کو حلقہ این اے 265 کوئٹہ 2 کے ضمنی الیکشن کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کا الیکشن سیل ڈکلیئر کردیا۔ بد ھ کو پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان نے پی پی پی کوئٹہ سٹی سیکرٹریٹ کو حلقہ این اے 265 کوئٹہ 2 کے ضمنی الیکشن کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کا الیکشن سیل ڈکلیئر کردیا،ضمنی الیکشن کی تمام سرگرمیاں الیکشن سیل سے سرانجام دی جائیں گی۔ پارٹی کے تمام صوبائی، ڈسٹرکٹ کوئٹہ، کوئٹہ سٹی تمام ذیلی ونگز کے عہدیداران و کارکنان کو ضمنی الیکشن کے حوالے سے الیکشن سیل سے رابطہ رکھنے کی ہدایات کی گئی ہے۔ دریں اثناء پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی سے صوبائی سیکرٹریٹ میں صوبائی عہدیدار اور ورکرز نے ملاقات کی۔ ملا قات میں سیاسی و تنظیمی امور اور حلقہ این اے 265 کوئٹہ 2 کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر صوبائی جنرل سیکرٹری لالا روزی خان کاکڑ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک حمید کاکڑ، رابطہ سیکرٹری حاجی ربانی خلجی، ریکارڈ سیکرٹری در محمد ہزارہ، حلقہ این اے 265 کوئٹہ 2 سے نامزد امیدوار سمیت صوبائی عہدیدار، صوبائی ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین، مختلف ونگز سے تعلق رکھنے والے عہدیدار، ڈسٹرکٹ کوئٹہ، کوئٹہ سٹی اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھیں۔