مشکل کی اس گھڑی میں ترکیہ کے عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں ،میر سمندر خان رئیسانی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)قبائلی و سماجی رہنما میر سمندر خان رئیسانی نے ترکیہ میں ہولناک زلزلے میں بڑی تعداد میں انسانی جانوں کے ضیائع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں ترکیہ کے عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ترکیہ میں حالیہ زلزلے میں بڑی تعداد میں انسانی جانوں کانقصان ہوا ہے جو انتہائی قابل افسوس ہے بلا شبہ قدرتی آفات کسی آزمائش سے کم نہیں ہوتیں تاہم۔اس۔مشکل گھڑی میں ہم اپنے ترکیہ کے بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں ہم مخیر حضرات سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ آگے آئیں اور ترکیہ کے بھائیوں کی امداد میں اپنا بھرپور تعاون پیش کریں۔