مردم شماری اور خانہ شماری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کے ساتھ عوام کی رہنمائی کریں ، ثناء اللہ بلوچ
نوکنڈی(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ورکن صوبائی اسمبلی واجہ ثناء اللہ بلوچ نے ایک بیان میں پارٹی کارکنان اور سپوٹران کو تاکید کرتے ہوئے کہا کہ مردم شماری اور خانہ شماری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کے ساتھ عوام کی رہنمائی کریں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ مردم شماری میں حصہ نہ لینے کی وجہ سے خاران اور واشک کو ایک حلقہ انتخاب میں ضم کیا گیا پھر میں نے الیکشن کمیشن میں کیس داہر کرکے خاران کو بچایا انہوں نے کہا کہ مرکز صوبوں کو آبادی کی بنیاد پر فنڈ فراہم کرتی ہے اور صوبے اپنے علاقوں کو بھی آبادی کی بنیادوں پر فنڈ فراہم کررہاہے بلوچستان کے ساتھ ہمشہ زیادتی آبادی کی وجہ سے ہوہی ہے ہم حالیہ مردم شماری میں بحثیت وطن کے وارث اپنی زمہ داریاں پورا کریں انہوں نے کہا پارٹی کارکن اور سپوٹر مردم شماری و خانہ شماری میں بھر پور جصہ لیں تاکہ ایک گھر اور ایک فرد بھی رہ نہ جائے۔