محمد اسلم بھوتانی نے ٹھٹھہ سیمنٹ کمپنی کواراضی کے 2 لیز الاٹ کئے جانے کے خلاف اہم ا جلاس حب میں طلب کرلیا
اوتھل (ڈیلی گرین گوادر)رکن قومی اسمبلی لسبیلہ گوادر محمد اسلم بھوتانی نے حب کے علاقے میں ٹھٹھہ سیمنٹ کمپنی کو اراضی کے 2 لیز الاٹ کئے جانے کے خلاف اہم اجلاس حب میں طلب کرلیا۔بھوتانی عوامی رابطہ آفس حب کے اعلامیے کے مطابق حب کے علاقے میں ٹھٹھہ سیمنٹ کمپنی کو 2 لیز الاٹ کئے جانے کے خلاف رکن قومی اسمبلی لسبیلہ/گوادر محمد اسلم بھوتانی نے ایک مشاورتی اجلاس مورخہ 9 فروری 2023 بروز جمعرات دن ایک بجے بھوتانی رابطہ کیمپ آفس پیر کا روڈ حب پر طلب کیا ہے۔جس میں تمام قبائل کے معتبرین اور علاقہ معززین سے کہا گیا ہے کہ وہ اس میٹنگ میں شرکت کر کے مستقبل کے لائحہ عمل طے کرنے کیلئے اپنے قیمتی مشورے اور آراء سے آگاہ کریں۔