قلات ، عوامی شکایات پرمہنگا پٹرول فروخت کرنے والے منی پٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کا حکم

قلات(ڈیلی گرین گوادر)قلات میں عوامی شکایات پر ایس ایس پی کے حکم پر مہنگا پٹرول فروخت کرنے والے منی پٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کا حکم، تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی قلات دوستین دشتی نے عوامی شکایات و مطالبات کا نوٹس لیتے ہوئے DSP اور SHO کو مہنگے داموں پیٹرول اور ڈیزل فروخت کرنے والے پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کا حکم دیا اور متعدد پیٹرول پمپس کو آخری وارننگ دی گئی اس سلسلے میں جو بھی پمپ مہنگے داموں پیٹرول اور ڈیزل فروخت کریگا اس کے خلاف فوری کارروائی کرکے سیل کیا جائے گا۔ ایس ایس پی قلات نے مزید کہا کہ کسی کو بھی بے راہ روی اور ذاتی خواہشات کی تکمیل کی اجازت نہیں دی جا سکتی پیٹرول یا دیگر اشیا مہنگا فروخت کرنے والوں کے خلاف قانون کارروائی کیا جائے گا اور عوامی مفادات کی خاطر ایسے اقدامات آئندہ بھی اٹھاتے رہیں گے اور عوام الناس سے اپیل ہے کہ جو بھی پیٹرول یا ڈیزل پمپ تیل مہنگا فروخت کرے اس کی نشاندھی کریں تاکہ اس کے خلاف کارروائی کیا جاسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے