قبائلی جرگہ کے ذریعے افغانستان کے ساتھ تعلقات کو مستحکم بنایا جا سکتا ہے، راجہ پرویز اشرف

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے وفاقی وزیر ساجد حسین کی سربراہی میں قبائلی عمائدین نے ملاقات کی۔ملاقات میں قبائلی اضلاع کو درپیش چیلنجزپر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسپیکر راجہ پرویز اشرف کہتے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی عوام کے حقوق کے تحفظ پر یقین رکھتی، قبائلیوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کے مسائل کا حل موجودہ پارلیمان کی اولین ترجیح ہے۔ قبائلیوں کے مسائل کو مل بیٹھ کر حل کیا جا سکتا ہے۔

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ سابق فاٹا کے عوام کے جذبات اور احساسات قابل قدر ہیں، سابق فاٹا کے جرگہ مشران کے تحفظات سے وزیراعظم کو آگاہ کیا جائے گا۔ انہوں نے قبائلی جرگہ عمائدین کو وزیراعظم سے ملاقات کی یقین دہانی بھی کرائی۔قبائلی عمائدین کا کہنا تھا کہ قبائلی جرگہ کے ذریعے افغانستان کے ساتھ تعلقات کو مستحکم بنایا جا سکتا ہے۔ پاکستان کے لیے قبائلی مشران نے خون بہایا ہے، پاکستان کو دلدل سے نکالنے کے لیے قبائلی عوام کو ساتھ لے کر چلا جائے۔ قبائلیوں کے کوٹہ سسٹم کو بحال کر کہ ڈبل کیا جائے۔ قبائلی عوام محب وطن عوام ہیں ان کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے