قاسم سوری اورنوبزادہ شریف جوگیزئی نے حلقہ این اے 265 کے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروادئے

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر و سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری اورپی ٹی آئی کے مرکزی رہنما ء نوبزادہ شریف جوگیزئی نے حلقہ این اے265 کے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروادئے۔اس موقع پر سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے میڈ یا سے بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ ضمنی انتخابات میں ایک بار پھر سے 25 جولائی 2018 کی طرح کامیابی حاصل کرینگے 16 مارچ کے ضمنی انتخاب میں پاکستانی قوم بلے پر مہر لگا کر حقیقی آزادی میں اپنا حق ادا کرینگے اور پی ڈی ڈیم کو شکست سے فاش کرینگے۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی منتخب حکومت غیر ملکی ایماء سے ہٹائی گئی رجیم چینج سہولت کاروں نے برسر اقتدار آکر اپنے کرپشن کے گیارو سو اراب کے کیسز ختم کروائے۔انہوں نے کہا کہ استعفیٰ کے معاملے پر غیر جمہوری اقدامات کئے ابتداء میں ہمارے استعفیٰ قبول نہیں کئے گئے بعد میں اپوزیشن لیڈر کو تبدیل کرنے کے خوف کے باعث استعفیٰ قبول ہوگئے ان لوگوں کی نااہلی سے ملکی معیشت تباہ اور مہنگائی بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف کی شرائط مانگ کر اضافی ٹیکس لگائے جائیں گئے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ این اے 265 میں مخالفین کو عبرت ناک شکست دیں گئے،کوئٹہ شہر میں ایک اراب سے زائد کا گیس منصوبہ ہم نے لایا ہے اپنے حلقے میں کوئٹہ ٹو ژوب ڈبل روڑ اور دل کا ہسپتال بنایا بجلی کے نئے فیڈرز، نادرا کا میگا سینٹر اور چائینز حکومت کے تعاون سے ٹیوب ویل لگوائیں۔اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کی سینئر قیادت ڈاکٹر منیر بلوچ،صوبائی وزیرمبین خان خلجی، محمد آصف ترین، باری بڑیچ، حاجی سیف اللہ کاکڑ، سید صادق آغا، سردار زین العابدین خلجی، داؤد خان پانیزئی، نور خان خلجی، زولیخا مندوخیل، جعفر کاکڑ، اختر مندوخیل، عالم کاکڑسمیت دیگر بھی موجوتھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے