عدالتی تعطیلات کے باعث شہید صحافی عبدالواحد رئیسانی قتل کیس کا محفوظ فیصلہ سنایا نہ جاسکا، 17 فروری کو سنایا جائیگا
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) عدالتی تعطیلات کے باعث شہید صحافی عبدالواحد رئیسانی قتل کیس کا محفوظ فیصلہ سنایا نہ جاسکا، اب فیصلہ 17 فروری کو سنایا جائیگا۔تفصیلات کے مطابق 27 دسمبر 2022ئکو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج IXکوئٹہ نجیب اللہ خان کاکڑ نے شہید صحافی عبدالواحد رئیسانی قتل کیس میں فریقین کے وکلاء کی جانب سے دلائل مکمل ہونے پر مقدمہ کا فیصلہ ایک ملزم کی حد تک محفوظ کرتے ہوئے آئندہ سماعت 8 فروری تک ملتوی کردی تھی تاہم عدالتی تعطیلات میں توسیع کے باعث بدھ کے روز فیصلہ نہ سنایا جاسکا، مقدمہ کا فیصلہ 17 فروری کو سنایا جائیگا۔