شہریوں کی مرضی ومنشاء کے مطابق شہر کے مسائل ومشکلات حل کرنے کے لئے اقدامات کررہے ہیں، میر یونس عزیز زہری
خضدار(ڈیلی گرین گوادر)خضدار میں بیچ شہر سے گزرنے والی ندی جو کہ گالوو جھل کے نام سے معروف ہے یہ شہریوں کے لئے سیوریج اور آمد ورفت کے حوالے سے بڑا مسئلہ تھا بارشوں کے وقت بازار سے بڑی آبادکا مواصلاتی رابطہ کٹ جاتا تھا جب کہ یہاں سیوریج سسٹم بھی نہیں تھا قریبی آبادی کو مشکلات سامنا تھا۔ تاہم رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری نے شہریوں کے اس اہم مسئلے کو حل کرنے کے لئے جو منصوبہ دیدیا اور خود اپنی تجربات سے اس کا ماسٹر پلان بنایا اس پر شہری داد دیئے بغیر نہ رہ سکے۔ عوامی نمائندہ نے نہ صرف اس منصوبے کے لئے کروڑوں روپے لانے میں کامیاب رہے بلکہ یہاں آمد ورفت کے لئے روڈ اور سیوریج سسٹم کا بھی بڑامسئلہ حل کردیا اورا س منصوبے کا 70فیصد کام محض ایک مہینے کی مختصر مد میں مکمل کر دیا گیا ہے۔ اب واپڈا ایریا،یا مہربان پیٹرول پمپ کے قریب سے کھٹان تک لنک روڈ نکل گئی ہے اور کھٹان تک جانے کے لئے اب دو تلوار بازار یا صالح آبادکے دشوار گزار راستوں سے گزر کر جانے کی ضرورت نہیں بلکہ اسی روڈ سے سیدھا کھٹان ندی تک بغیر کسی رکاوٹ کے سفر کیا جاسکتا ہے۔یہاں ندی کے لئے سیوریج لائن بھی بنایا گیا ہے ۔ گزشتہ روز منصوبے کے آس پاس کے شہریوں نے جو شکوہ کیا تھا رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری نے بھی از خود اس کا نوٹس لیا اور شہریوں کی باہمی مشاورت سے ان کی مرضی و منشاء کے مطابق اس مسئلے کو بھی حل کرنے میں کردار ادا کریں گے۔ رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری نے منگل کے روز چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن خضدار وڈیرہ محمد صالح جاموٹ انجینئر ہدایت اللہ زہری رئیس محمد اکبر گنگو مجیب شاہوانی طارق مردوئی سعد اللہ شاہوانی کے ہمراہ اس منصوبے کا معائنہ کیا اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خضدار کے شہریوں کے مسائل میں کمی اور ان کے لئے آمد ورفت و دیگر سہولیات کی فراہمی کے لئے میری کوششیں جاری ہیں اوراس میں کوئی بھی کمی نہیں لائی جائے گی۔ گوالو ندی کو سیوریج لائن اور روڈ دیدیا گیا ہے جو کہ کھٹان ندی تک جائیگا او رپھر کھٹان ندی سے بھی لنک روڈ بنایا گیا ہے جس سے شہریوں کی دیرینہ مشکلات میں کمی آئی ہے۔دستیاب وسائل کے اندررہتے ہوئے شہر کی ماسٹر پلان پر بتدریج کام کررہے ہیں کوشش کررہے ہیں کہ شہر کی آبادی اور مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے آج ہی ایسے اقدامات عمل میں لائے جائیں کہ اس سے شہرکے مسائل ہمیشہ کے لئے حل ہوں انہوں نے کہاکہ گوالو ندی کے روڈ بننے سے بہت سارے گھروں کومین گیٹ مل گیا ہے اور ان کی برسوں کی آمد و رفت کی مشکلات میں کمی آئی ہے اسی طرح ایک اور منصوبہ بھی بنارہے ہیں میر ظفر اللہ خان زہری کے گھر کے عقب سے گزرنے والی ندی کو بھی اسی طرح سیوریج لائن اور روڈ دیکر اسے کھنڈ روڈ سے لنک کرنا چاہتے ہیں تاکہ قومی شاہراہ سے اندرونی شہر اور کھٹان یا کھنڈ کے لئے شہری اپنا سفر مختصر کرسکتے ہیں اور مستقبل میں اسی راستے کو استعمال کرسکتے ہیں۔ رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری کا کہناتھاکہ عوام الناس کے تجاویز اور مشورے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور شہریوں کی مرضی و منشاء کے مطابق شہر کے مسائل و مشکلات حل کرنے کے لئے اقدامات کررہے ہیں۔