سیکرٹری صحت بلوچستان صالح محمد ناصر کافاطمہ جناح چیسٹ ڈیزیز انسٹی ٹیوٹ کوئٹہ کا دورہ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)سیکرٹری صحت بلوچستان صالح محمد ناصر نے بدھ کے روزفاطمہ جناح چیسٹ ڈیزیز انسٹی ٹیوٹ کوئٹہ کا دورہ کیا۔ اسسٹنٹ میڈ یکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر زبیر کاکڑ نے سیکرٹری صحت بلوچستان صالح محمد ناصر کا استقبال کیا۔سیکرٹری صحت بلوچستان صالح محمد ناصر نے فاطمہ جناح چیسٹ ڈیزیز انسٹی ٹیوٹ کوئٹہ کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔سیکرٹری صحت بلوچستان صالح محمد ناصر نے فاطمہ جناح چیسٹ ڈیزیز انسٹی ٹیوٹ کوئٹہ میں اوپی ڈی، آی سی یو، تھراسک سرجری وارڈ اور نرسری کا معانہ بھی کیا۔اسسٹنٹ میڈ یکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر زبیر کاکڑ نیفاطمہ جناح چیسٹ ڈیزیز انسٹی ٹیوٹ کوئٹہ سیمتعلق سیکرٹری صحت بلوچستان صالح محمد ناصرکو بریفننگ دی۔ سیکرٹری صحت بلوچستان صالح محمد ناصرنے فاطمہ جناح چیسٹ ڈیزیز انسٹی ٹیوٹ کوئٹہ کی کارکردگی پر اطمینان کااظہار کرتے ہوئے فاطمہ جناح چیسٹ ڈیزیز انسٹی ٹیوٹ کوئٹہ کو درکار وسائل کی فوری فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ موجودہ ہسپتال انتظامیہ کی کوششیں اچھی اور بار آور ثابت ہورہی ہیں مکمل سپورٹ کرینگے۔فاطمہ جناح چیسٹ ڈیزیز انسٹی ٹیوٹ کوئٹہ دستیاب وسائل میں بہتر کام کر رہے ہیں اس موقع پر اسسٹنٹ میڈ یکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر زبیر کاکڑ ڈاکٹر سید ہدایت اللہ، ڈاکٹر محمود احمد شاہں وانی، ڈاکٹر امان شاہ، ڈاکٹر منظور احمد منیگل اور سپروائزر میر عبدالعلی کھیازئی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے