جب تک نیب رہے گا ملکی معاملات نہیں چل سکتے، شاہد خاقان عباسی
کراچی(ڈیلی گرین گوادر) رہنماء مسلم لیگ نون شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں جب تک نیب رہے گا ملکی معاملات نہیں چل سکتے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ ملک میں نیب کا سرکس جاری ہے، کل نیب اسلام آباد میں تھے، آج نیب کراچی میں ہیں۔ احتساب کے ادارے سیاست کیلئے استعمال ہوتے ہیں۔ عمران احتساب کا دعویٰ کرتے تھے، اب کہتے ہیں احتساب کوئی اور کر رہا تھا۔ جاوید اقبال نے ہمارے گریبان پرہاتھ ڈالا، ہم انکے گریبان پر ہاتھ ڈالیں گے۔
شاہد خاقان نے کہا کہ معیشت کے مسائل اس حکومت کے پیدا کردہ نہیں ہیں، مسائل کا حل مشاورت سے نکلتا ہے۔ اسمبلی ختم ہونے پر نوے روز میں انتخابات کروانا ہے، وزیراعظم بننے کی کبھی خواہش نہیں تھی، جو ملک کے حالات ہیں کون وزیر اعظم بننا چاہے گا۔ن لیگی رہنماء کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان سے جعلی ووٹ لینے والا ڈپٹی اسپیکر بنا رہا، پارٹی کو 35 سال دئیے، پارٹی کیلئے کام کرتے رہیں گے۔