بےنظیر بھٹو قتل کیس کی اپیلیں ساڑھے 5 سال بعد سماعت کیلیے مقرر

راولپنڈی(ڈیلی گرین گوادر) سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو قتل کیس کی اپیلیں ساڑھے 5 سال بعد سماعت کے لیے مقرر کر دی گئیں۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے خصوصی ڈویژن بینچ تشکیل دے دیا جس میں جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس مرزا وقاص رؤف شامل ہیں۔

خصوصی بینچ کل 9 فروری جمعرات کو اس کیس سے متعلق 8 اپیلوں کی سماعت کرے گا۔آصف زرداری، بری پانچوں ملزمان، مرحوم جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف اور سزا یافتہ پولیس افسران کو نوٹس جاری کر دیے گئے۔ پرویز مشرف کی وفات کے بعد ان کے خلاف اپیل خارج ہونے کا امکان ہے۔

پرویز مشرف اس کیس میں اشتہاری ہیں اور ان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری ہیں۔مقدمے کے تین ملزمان اعتزاز، شیر زمان اور حسنین رہا ہیں جوکہ خود پیش ہوں گے جبکہ ایک بری ملزم عبدالرشید تاحال اڈیالہ جیل میں قید ہے اور پانچواں ملزم رفاقت لاپتہ ہے۔دونوں پولیس افسران سعود عزیز اور خرم شہزاد ضمانت پر ہیں۔ دونوں کو 17، 17 سال قید اور 10، 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے