بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے حوالے سے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں ، ایس ایس پی کچھی

بولان(ڈیلی گرین گوادر)ایس ایس پی کچھی محموداحمد نوتیزئی کی زیر صدارت ایس پی آفس کچھی میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے حوالے سے سیکورٹی پلان بابت پولیس آفیسران کی اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ضلع بھر کے سینئر پولیس آفیسران جن میں پی ڈی ایس پی محمد یونس خجک،ڈی ایس پی ہیڈ گل شیر مینگل،ایس ایچ او ڈھاڈر شوکت علی،سی آئی اے انچارج عبدالرسول جتوئی،ساجدسولنگی،خیر محمد بنگلزئی و دیگر آفیسران موجود تھیاجلاس سے ایس ایس پی کچھی محمود احمد نوتیزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے حوالے سے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے کنٹرول روم قائم کئے گئے ہیں اور پولیس کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے الیکشن کے حوالے سے پولنگ اسٹیشن پر واک تھرو گیٹ نصب اور سیکورٹی کی بھاری نفری تعینات کی جائے گی اس ضمن میں کسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کے دوران بر امن امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے ٹھوس جامع پلان مرتب کیا گیا ہیسیکورٹی پلان میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کیا جائے گی شہر کے داخلہ اور جارخی راستوں سمیت ناکوں پرسخت چیکنگ کی جائے گی تاکہ کسی بھی مشکوک سرگرمی پر نظر رکھی جاسکے سیکورٹی معاملات میں اثرانداز ہونے والے کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائے جائے گی انکا کہنا تھا کہ ووٹر کو پرامن ماحول فراہم کرنا ہماری زمہ داریوں میں شامل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے