اوتھل کے قریب سکن کے علاقے میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی

اوتھل (ڈیلی گرین گوادر)اوتھل کے قریب سکن کے علاقے میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی، جب کے نامعلوم ملزمان فرار ہونے میں کامیاب لیکن بعد ازاں ملزمان کو اوتھل پولیس اورسی آئی اے نے تعاقب کر کے بھانبھڑی کے پہاڑی علاقے سے فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق اوتھل کے قریب سکن کے علاقے میں فائرنگ سے ایک شخص فائق علی زہری سکنہ تحصیل اوستہ محمد ضلع جعفرآباد جو لسبیلہ کی تحصیل لاکھڑا کے علاقے گدڑی میں رہائش پذیر تھا۔زخمی ہوگیا جب کہ ملزمان مشرقی پہاڑی علاقے میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے بعد ازاں ملزمان کو ایس ایچ او اوتھل محمد امین ساسولی اور انچارج سی آئی اے اوتھل بیلہ شفیع محمد رونجھو کے ہمراہ مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے دو ملزمان عمران عرف شربت ولد محمد گل اور عنایت اللہ ولد یار محمد سکنہ زہری خضدار کو گرفتار کرکے دونوں ملزمان کے قبضے سے پستول دو میگزین 12 راؤنڈ برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ ملزمان نے پولیس پر فائرنگ بھی کی تھی اور سکن کے قریب ایک شخص کو زخمی کرکے بانھبڑی کیپہاڑی علاقوں میں فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے لیکن پولیس اور سی آئی اے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو مقابلے کے بعد پہاڑی علاقے سے گرفتار کرلیا ہے.اور مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی جس میں اہم انکشافات متوقع ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے