کوئٹہ ، اسٹیورٹ روڈ پر زیرتعمیرعمارت گرنے کے بعد ریسکیو آپریشن مکمل

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ کے علاقے اسٹیورٹ روڈ پر زیرتعمیرعمارت گرنے کے بعد ریسکیو آپریشن مکمل کرلیاگیا،ملبے تلے دب جانے سے ایک مزدور جاں بحق جبکہ 4مزدوروں کو زخمی حالت میں ریسکیو کرلیاگیا۔ڈائریکٹرجنرل پی ڈی ایم اے نصیراحمدناصر کے مطابق اسٹیورٹ روڈ پر زیر تعمیر عمارت گرنے کے بعد ریسکیو آپریشن مکمل کرلیاگیاعمارت کے ملبے سے ایک مزدور کی لاش نکال لی گئی، ڈی جی پی ڈی ایم اے کاکہناہے کہ 4 زخمی مزدوروں کو ریکسیو کرکے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، دو گھنٹے تک جاری رہنے والا ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیاپانچ افراد کے ملبے تلے پھنسے ہونے کی اطلاع پر ریسکیو آپریشن کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے