کوئٹہ،سریاب پولیس کی کارروائی خود کو سی ٹی ڈی کا اہلکار ظاہر کرنے والا ملزم گرفتار
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)سریاب پولیس کی کامیاب کارروائی خود کو سی ٹی ڈی کا اہلکار ظاہر کرنے والاجعلساز ملزم گرفتار کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق سریاب پولیس نے اطلاع ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے خود کو سی ٹی ڈی کا اہلکار ظاہر کر کے جعلسازی میں ملوث ملزم ولی محمد اور اسکے ساتھی کو گرفتار کرلیا گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ و موٹرسائیکل برآمد کیا گیا پولیس کے مطابق گرفتار ملزم ولی محمد خود کو سی ٹی ڈی کا ملازم ظاہر کر کے سادہ لوح افراد سے رقم بٹورتا تھا مزید کاروائی پولیس کر رہی ہے۔