پاک ایران بارڈرپر سرحدی باڑلگنے سے ملکی سلامتی کی صورت حال بہتر ہوگی ، ڈپٹی کمشنر گوادر

گوادر (ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر گوادر عزت نذیر بلوچ نے کہاہے کہ پاک ایران بارڈرپر سرحدی باڑلگنے سے ملکی سلامتی کی صورت حال بہتر ہوگی،پاک ایران سرحددوبیست پنجاہ پر سرحدی جوائنٹ مارکیٹ کی تعمیرکا کام جاری ہے تجارت سے ملکی زرمبادلہ میں اضافہ ہوگا اس،پاک ایران بارڈرپر دورہ کے دوران گفتگوتفصیلات کے مطابق پاک ایران سرحد250میں حکومت پاکستان اور ایران کی جانب سے مشترکہ سرحدی جوائنٹ مارکیٹ کی تعمیراتی کام جاری ہے منگل کے روز ڈپٹی کمشنر گوادر عزت نزیر بلوچ اور اسسٹنٹ کمشنر گوادر بوہیردشتی نے ایرانی بارڈر کا دورہ کیا اور سرحدی جوائنٹ مارکیٹ کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور بارڈرسیمتعلق امور پر تبادلہ خیال کیاگیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر گوادر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بارڈر کراسنگ اور جوائنٹ مارکیٹ کی تعمیر سے پاک ایران سرحدی علاقوں کے لوگوں کو کاروبار کرنے کا ایک وسیع پوائنٹ ملے گا جس سے یہ علاقے ترقی کرینگے انہوں نے کہاکہ جوائنٹ مارکیٹ سے لوگوں کی نقل و حرکت، دوطرفہ تجارت اور معاشی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوگا انہوں نے کہا کہ بارڈر کراسنگ سے دونوں ریاستوں کے مابین وسیع تر تعاون کو بھی یقینی بنایا جائے گا، سرحدی باڑ لگنے سے سلامتی کی صورتحال مزید بہتر ہوگی جبکہ سرحدی علاقوں میں تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کو پاک ایران سرحدی 250 جوائنٹ مارکیٹ کے معمولات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دے دی گئی اور کہا کہ جوائنٹ مارکیٹ سے مکران ڈویژن میں بے روزگاری خاتمہ میں بھی مدد ملے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے