محکمہ فشریزکی گوادر میں غیر قانونی ٹرالرلنگ میں مصروف ایک ٹرالرز کو پکڑ کران کی مچھلیاں ضبط کر کے مقدمہ درج کرلیا
گوادر(ڈیلی گرین گوادر) غیر قانونی ٹرالنگ کے خلاف بھر پور کاروائیاں جاری، محکمہ فشریزکی پٹرولنگ ٹیم کی گوادر میں مزید ایک غیر قانونی ٹرالرلنگ میں مصروف ایک ٹرالرز کو پکڑ کر ان کی مچھلیاں ضبط کر کے مقدمہ درج کرلیا۔ڈائریکٹرجنرل فشریز میر سیف اللہ کھتیران نے کاروائیوں پر پیٹرولنگ ٹیم کو شاباش دی۔ ڈائریکٹرجنرل فشریز میر سیف اللہ کھتیران نے کہاہے کہ گوادر کی پیڑولنگ ٹیم نے غیر قانونی ٹرالنگ کے خلاف بھرپورانداز میں کاروائیاں جاری،منگل کو بھی محکمہ فشریزکی پٹرولنگ ٹیم نے بلوچستان کے علاقے گوادر میں غیر قانونی ٹرالنگ میں مصروف ایک ٹرالر کو پکڑ کر مچھلیاں ضبط کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔یہ بات انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ ڈی جی فشریزنے کہا کہ کسی شخص کو ہرگز اجازت نہیں ہوگی کہ وہ غیرقانونی شکار کریں۔انہوں نے کہا کہ ڈیلی کاروائیاں ہورہی ہیں الحمد اللہ ابھی کسی کو یہ حق نہیں کہ محکمہ فشریز پر انگلی اٹھائے ہم لوگ دن رات کر کے غیر قانونی ٹرالنگ کے خلاف آپریشن کررہے ہیں تاکہ گوادر کے ماہیگیروں کو ان کو حق ملے۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی فشنگ کو بھی روکنے کے لے ماہی گیروں کو ساتھ دیں۔