قلات میں محلے کا ٹرانسفارمر تبدیل نہ کرنے کے خلاف علاقہ مکینوں کا احتجاج

قلات (ڈیلی گرین گوادر)قلات کوہنگ کلی شاہوزئی کے خواتین بچوں اور دیگر مکینوں نے محلے کا ٹرانسفارمر تبدیل نہ کرنے کے خلاف دھرنا دیکر کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ بلاک کردیا،کیسکو اور انتظامیہ کے مذاکرات اور یقین دہانی پر احتجاج ختم کردیا۔تفصیلات کے مطابق قلات کلی کوہنگ شاہوزئی کے خواتین اور بچوں نے ٹرانسفارمر کی مسلسل جلنے کے بعد مرمت کرکے تنگ آگئے کیسکو قلات کو مزکورہ ٹرانسفارمر تبدیل کرکے 100 کے وی ٹرانسفارمر نصب کرنے کی استدعا کی مگر تاحال ٹرانسفارمر کی عدم تبدیلی کے خلاف مکینوں نے واپڈا کے خلاف کوہنگ کے مقام پر نیشنل ہائی وے روڈ پر دھرنا دیکر ہر قسم کیلئے بند کردی جس کے باعث دونوں جانب سینکڑوں گاڑیاں اور ہزاروں مسافر پھنس کر رہ گئے۔ اس موقع پر میں کیسکو لائن سپرٹنڈنٹ میر اکبر رودینی منیراحمد مینگل، ڈی ایس پی منظوراحمد مینگل، ایس ایچ او خدائے رحیم عالیزئی نے ودیگر حکام نے مظاہرین سے مذاکرات کرکے انہیں یقین دہانی کرائی کہ جلد محلے کا ٹرانسفارمر نصب کیا جائے گا جس پر مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے