حکمران اشرافیہ کو اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرنی ہوگی ورنہ ملک کو انتہائی گھمبیر صورتحال کا سامنا کرنا پڑیگا ، اصغر خان اچکزئی

چمن(ڈیلی گرین گوادر)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر وصوبائی پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ آج نہ صرف ملک بلکہ خطے کو ترقی خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے فکر باچاخان کی اشد ضرورت ہے اجمل خان خٹک باچاخان کے حقیقی معنوں میں باعمل پیروکار تھے نہ صرف ایک زیرک جراتمند باکردار رہنما تھے بلکہ وہ اعلی پایہ کے لکھاری ادیب دانشور اور انقلابی شاعر تھے انہوں نے اپنے کلام کے زریعے جوانوں میں جذبہ حریت دکھلائی ان کی برسی ایسے حالات میں منائی جارہی ہے جب امن محبت کا گہوارہ پشتون خوا وطن پر ایک بار پھر انتہاپسندی دہشت گردی مسلط کی جارہی ہے جس سے سیاسی معاشی عدم استحکام بلند ترین سطح کو چھو رہی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے ضلع چمن کے زیر اہتمام پارٹی کے سابق مرکزی صدر ادیب لیکوال انقلابی شاعر اجمل خٹک کی 13ویں برسی کے مناسبت سے منعقدہ یاد ریفرنس سے خطاب کے دوران کیا جس کی صدارت ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی کے چئیرمین صلاح الدین وطن یار نے کی یاد ریفرنس سے ضلعی آرگنائزر صلاح الدین وطن یار ڈپٹی آرگنائزر عبدالخالق حقمل,گل زمان,کونسلر محمد نسیم پشتون پال,مولوی اختر محمد و دیگر نے بھی خطاب کیا مقررین نے اجمل خان خٹک کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے ہمیشہ پشتون وطن میں سیاست اور ادب کے ذریعے پشتون وطن کے عوام کو بہترین راہ دکھائی پشتون وطن کے نوجوان نسل میں شعور اجاگر کرنے علم وہنر کی ترغیب دی عوامی نیشنل پارٹی کے کارکن فخر افغان باچا خان بابا کے فلسفہ عدم تشدد پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ہر قسم کی انتہاپسندی اور دہشت گردی کو رد کرتے رہینگے مقررین نے کہا کہ حکمران اشرافیہ کو اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرنی ہوگی ورنہ ملک کو انتہائی گھمبیر صورتحال کا سامنا کرنا پڑیگا انہوں نے کہا کہ ہم ہر قسم کی نفرت سے نفرت کرتے ہیں اور اتفاق و اتحاد کو اپناتے ہوئے درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے مشترکہ جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے