رکن صوبائی اسمبلی مبین خلجی کی ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ سے ملاقات،شہر کے مسائل پر با ت چیت
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)رکن صوبائی اسمبلی مبین خلجی نے منگل کوڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔اس موقع پر انہوں نے کوئٹہ شہر کے مسائل کے حل کے سلسلے میں پیش رفت،پانی گیس اور بجلی کے حوالے سے عوامی مسائل کے حل کے لیے اقدامات اٹھائے پر روز دیا۔ملاقات میں گزشتہ روز کوئٹہ میں پی ایس ایل کے نمائشی میچ میں سیکورٹی اور دیگر انتظامات کو بہتر بنانے میں انتظامیہ کے کردار کو سہرایا۔رکن صوبائی اسمبلی مبین خلجی کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی مسائل کے حل کے لیے ہرمکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔شہر میں گرانفروشی اور تجاوزات سمیت دیگر معاملات میں انتظامیہ محترک ہے۔جس سے عوام کو ریلیف مل رہی ہے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ ہر مشکل گھڑی میں عوام کے ساتھ ہیں شدید بارشوں،آٹے کا بحران،نمائشی میچ سمیت دیگر معاملات میں انتظامیہ موثر اقدامات اٹھا رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ شہر میں گرانفروشوں اور تجاوزات کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے جبکہ سستا آٹا پوائنٹس کی نگرانی کررہے ہیں جہاں افسران موجود ہیں۔انہوں نے کہاکہ عوامی ریلیف کے لیے ضلعی انتظامیہ دن رات اقدامات اٹھا رہی ہے۔