بلدیاتی انتخابات، نصیر آباد کی تاریخ میں پہلی بار ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ خاتون چیئرمین یونین کونسل نامزد

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلدیاتی انتخابات میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کے چناؤ کے مرحلے پر نصیر آباد کی تاریخ میں پہلی بار ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ خاتون چیئرمین یونین کونسل نامزد ہوگئیں ہیں ان کی نامزدگی پر متعلقہ یونین کونسل کے تمام منتخب اراکین نے اعتماد کا اظہار کیا ہے منگل کے روز ضلع بھر میں سربراہان یونین کونسل کی نامزدگی کے لئے منعقدہ مشاورتی اجلاس میں ڈاکٹر دْروشم عائشہ خان کی نصیر آباد کی یونین کونسل 25 سے چیئرمین نامزد پر اتفاق رائے کیا گیا نامزد چیئرمین ڈاکٹر دْروشم عائشہ خان نے اپنے شاندار تعلیمی کیریئر میں کمیرج بورڈ سے او لیول 8 A پلس سے پاس کیا، اور A لیول کی اسٹیڈی کے لئے اسکالر شپ حاصل کی، ایم بی بی ایس نیوی میڈیکل کالج کراچی اور درس نظامی وفاق المدارس سے دینی علوم میں مہارت حاصل کی نامزد چیئرمین ڈاکٹر دْروشم عائشہ خان کی والدہ ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی بلوچستان قانون ساز اسمبلی کی رکن اور پارلیمانی سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی ہیں جبکہ وویمن پارلیمنٹرین کاکس کی چیئرپرسن بھی ہیں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کوویڈ کی عالمی وبا کے دوران بلوچستان میں بحیثیت پارلیمانی سیکرٹری صحت نمایاں خدمات سر انجام دیں جس پر انہیں عالمی اور قومی ایوارڈز سے نوازا گیا ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی ایم بی بی ایس، ایم بی اے اور شعبہ طب میں ڈبل اسپیشلائزیشن کے علاؤہ عالمی جامعات سے مختلف شعبوں میں نمایاں تعلیمی کیریئر کی حامل بلوچستان اسمبلی کی اعلی تعلیم یافتہ رکن ہیں نامزد چئیرمین ڈاکٹر دْروشم عائشہ خان بلیدی بلوچستان کی خواتین کو مشرقی روایات میں رہتے ہوئے سیاسی عمل سمیت زندگی کے ہر شعبے میں بااختیار بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے