این اے 265 کوئٹہ IIضمنی انتخابات،الیکشن کمیشن نے ڈی آر او، آر او اور اے آر اوز تعینات کر دئیے

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کی نشست این اے 265 کوئٹہ II میں 16 مارچ 2023 کو ہونے والے ضمنی انتخابات کیلئے ڈی آر او، آر او اور اے آر اوز تعینات کر دئیے۔ شیڈول کے مطابق 6 سے 8 فروری تک کاغذات نامزدگی جمع کرائے جاسکیں گے۔ 22 فروری تک کاغذات نامزدگی واپس لئے جاسکیں گے۔ 23 فروری 2023 کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر کے انہیں انتخابی نشانات الاٹ کئے جائینگے جبکہ پولنگ 16 مارچ 2023 کو ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے