ایران اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا ،ڈپٹی قونصلر جنرل ایران

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ایران کے ڈپٹی قونصلر جنرل پیر لورین نے کہاہے کہ ایران اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا پاکستان ایران میں دہشتگردوں کی ٹھکانوں کی نشاند کریں ہم کاروائی کرینگے ایران پاکستان کے ساتھ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ہر ممکن سیکورٹی تعاون کے لئے تیار ہے ریفرنڈم کی باتیں کرنے والے مستحکم ایرانی حکومت کے خلاف سازش کررہے ہیں، ایران سرحدی شہر گوادر کو 104 میگاواٹ بجلی فراہم کررہا ہے اور اب 2023 میں گوادر کو مزید 100 میگاواٹ بجلی فراہم کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کوئٹہ پریس کلب کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیااس موقع پر کوئٹہ پریس کلب کے صدر عبدالخالق،بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب صدر عرفان سعید اور دیگر صحافی بھی موجود تھے۔ایران کے ڈپٹی قونصلر جنرل پیر لورین نے بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کی نومنتخب کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوے امید ظاہر کی کہ صحافی برادری پاک ایران تعلقات کی مزید بہتری کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کریگی، اچھے ہمسایہ کی حیثیت سے ایران کے پاکستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہیں، ایران نے پاکستان کو توانائی بحران کے خاتمے کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے، پیر لورین نے کہا کہ ایران گیس پٹرول اور بجلی پاکستان کو دینے کیلئے تیار ہے کیونکہ ایران پرگیس کی فراہمی کے حوالے سے بین الاقوامی کوئی پابندی نہیں جبکہ ایران نے معائدے کے تحت گیس پائپ لائن پاکستان کے سرحد تک پہنچا دی ہے۔ایران کے ڈپٹی قونصلر جنرل پیر لورین نے کہا کہ ایران پاکستان کو وافر مقدار میں ایل پی جی فراہم کررہا ہے، ایران سرحدی شہر گوادر کو 104 میگاواٹ بجلی فراہم کررہا ہے اور اب 2023 میں گوادر کو مزید 100 میگاواٹ بجلی فراہم کریں گے، ڈپٹی قونصلر جنرل پیر لورین نے کہا کہ ایران میں مسلح تنظیموں کی سرگرمیوں کو دشمن ممالک بڑھا چڑھا کر پیش کرتے ہیں بلوچستان میں بدامنی ایران کے مفاد میں نہیں، ایران کی سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے پاکستان ایران میں دہشتگردوں کی ٹھکانوں کی نشاند کریں ہم کاروائی کرینگے انھوں نے کہا کہ ایران پاکستان کے ساتھ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ہر ممکن سیکورٹی تعاون کے لئے تیار ہے ریفرنڈم کی باتیں کرنے والے مستحکم ایرانی حکومت کے خلاف سازش کررہے ہیں،بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب صدر عرفان سعید نے ایران کے ڈپٹی قونصلر جنرل پیر لورین کا پریس کلب آمد پرشکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے