اسٹیورٹ روڈ بلوچ کالونی میں زیر تعمیر عمارت کے مالک کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے گا ، اسسٹنٹ کمشنر سٹی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی عطا المنعم نے کہا ہے کہ اسٹیورٹ روڈکوئٹہ میں زیر تعمار عمارت کے مالک کیخلاف مقدمہ درج کیا جائیگا جبکہ ٹھیکیدار اور منشی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ چند روز قبل انہوں نے خود جا کر عمارت پر کام بھی رکوا دیا تھالیکن اس کے باوجود مالک نے قانون ہاتھ میں لیتے ہوئے کام دوبارہ شروع کیا۔ انہوں نے بتایا کہ بلڈنگ کوڈ پر عملدرآمد کرانا میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی ذمہ داری ہے جبکہ نقشوں کی منظوری کیلئے میٹرو پولیٹن کارپوریشن میں باقاعدہ آرکٹیکٹ برانچ موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کیساتھ بطور تعاون بلند و بالا عمارتوں کیخلاف کارروائی کر رہی ہے میں نے چارج سنبھالنے کے بعد 21عمارتیں سیل کر دیں جبکہ 8عمارتوں پر کام رکوایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچ کالونی کی رہائشی فرزانہ علی رند نے الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے درخواست دی تھی اس کے باوجود کثیر المنزلہ عمارت کی تعمیر جاری تھی جس میں کوئی صداقت نہیں فرزانہ علی رند نے درخواست میں کہا تھا کہ بلوچ کالونی کی گلی میرے نام پر الاٹ کر دی جائے جس پر ہم نے انہیں یہ جواب دیا تھا کہ اگر گلی آپ کو الاٹ کر دی گئی تو رہائشیوں پھر اپنے گھر آنے جانے کیلئے کونسا راستہ اختیار کریں گے؟ جس پر مذکورہ خاتون کے نام پر گلی الاٹ نہیں کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے