ہم مشکل کی اس گھڑی میں ترکیہ بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں،سردار عبدالرحمن کھیتران

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) صوبائی وزیر مواصلات بلوچستان سردار عبدالرحمن کھیتران نے ترکیہ میں زلزلے کے باعث جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے سردار عبدالرحمن کھیتران کا کہنا تھا کہ میں ترکیہ بہن بھائیوں سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتا ہوں جبکہ ترکیہ میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان پر دلی رنج ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مشکل کی اس گھڑی میں ترکیہ بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اوربلوچستان حکومت کی تمام تر ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کے ساتھ ہیں وزیر مواصلات نے زلزلے سے زخمی افراد کی جلد اور مکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے