کمشنر رخشان ڈویژن طارق الرحمن بلوچ سے ڈپٹی کمشنر خاران منیر احمد موسیانی کی ملاقات
خاران(ڈیلی گرین گوادر) کمشنر رخشان ڈویژن طارق الرحمن بلوچ سے کمشنر آفس میں ڈپٹی کمشنر خاران منیر احمد موسیانی نے ملاقات کی، ملاقات میں انتظامی امور سمیت صحت کے شعبے کو مزید فعال رکھنے کے خصوصی طور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ڈپٹی کمشنر خاران نے کمشنر رخشان کو اپنے ڈسٹرکٹ خاران کے مختلف سول ڈسپنسری اور ہسپتالوں کے دورے اور ان کے پراگریس سے آگاہ کیا، کمشنر رخشان نے ڈپٹی کمشنر خاران کی ضلع خاران کے دیہی علاقوں کے ہسپتالوں کے دورے کو سراہتے ہوئے کہا ڈویڑنل ہیڈ کوارٹر سول ہسپتال خاران سمیت ڈسٹرکٹ خاران کے تمام علاقوں کے سول ڈسپنسری اور بی ایچ یوز کا وقتاً فوقتاً دورہ کرنا چاہیے تاکہ دیہی علاقوں میں علاج معالجہ سہولیات کا جائزہ لیا جاسکے کمشنر رخشان ڈویژن نے کہا رخشان ڈویژن کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ زائد اپنے علاقوں کے شہری اور دیہی علاقوں کے ہسپتالوں پر مکمل نظر رکھیں اور ہسپتالوں کا وقتاً فوقتاً دورے کرکے وہاں ڈاکٹرز باقی عملے کی مکمل موجودگی، ادویات اور علاج معالجہ سے متعلق سہولیات اور مسائل کا جائزہ لیتے رہیں، کمشنر رخشان ڈویژن طارق الرحمن بلوچ نے کہا کہ صحت کے شعبے کو فعال بنانے ہسپتالوں کی کارکردگی بہتر بنانے اور مانیٹرنگ کے لئے وزیر اعلیٰ بلوچستان، چیف سیکرٹری بلوچستان کے واضح ہدایات ہیں، اس حوالے سے مکمل مانیٹرنگ کیا جائے اور شہر سمیت دیہی علاقوں میں لوگوں کو سرکاری ہسپتالوں سے علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے خصوصی اقدامات اٹھائیں اس سلسلے میں محکمہ صحت کے ڈویژنل اور ضلعی آفیسران ایم ایس اور ڈاکٹرز کو مکمل فرض شناسی سے کام کرنا چاہیے صحت کے شعبے کو مکمل فعال بنانا اولین ترجیح ہے لوگوں کو مقامی سطح پر ہسپتالوں میں علاج معالجہ کی سہولت میسر ہونا چاہئے، کمشنر رخشان ڈویژن نے کہا کہ کسی بھی ہسپتال میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس عملے کی غیر حاضری نہیں ہونا چاہئے غیر حاضر عملے کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔