پرویزمشرف کے حکم پرمہر گڑھ کو مسمار کردیا گیاجو ہم کبھی نہیں بھولیں گے،نواب اسلم رئیسانی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)سابق وزیراعلیٰ بلوچستان وجمعیت علماء اسلام کے رہنماء رکن بلوچستان اسمبلی نواب اسلم رئیسانی نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کے حکم پر امیر الملک مینگل اورعبدالقادر بلوچ نے ہمارے گاؤں مہر گڑھ کو سرکاری اہلکاروں کے ذریعے لوٹ مار اور سرکاری بلڈوزر سے گاؤں کو مسمار کیا جو ہم کبھی بھی نہیں بھولیں گے ان خیالات کااظہار نواب اسلم رئیسانی نے سماجی رابطے ویب سائٹ ٹوئٹر پیغام میں کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سابق صدر جنرل(ر) پرویز مشرف کے حکم پر سابق گورنر امیر الملک مینگل اور سابق کور کمانڈر بلوچستان جنرل(ر) عبدالقادر بلوچ نے ہمارے گاؤں مہر گڑھ کو سرکاری اہلکاروں کے ذریعے لوٹ مار اور سرکاری بلڈوزر سے گاؤں کو مسمار کیا جو ہم کبھی بھی نہیں بھولیں گے انہوں نے کہا کہ حاکم دہشتگرد قرار دیکر بھی مذاکرات کرتے ہیں لیکن بلوچوں سے مذاکرات نہیں کرنا چاہتے ہیں اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ریاست پاکستان جانبدار اور یہاں پسند وناپسند کا کھیل چلتا ہے اس نام نہاد اسلامی جمہوریہ میں قانون آئین اور اصول کی کوئی حیثیت نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ملک کے حکمرانوں نے تاریخی حقوق غصب کرنے کے علاوہ بھائی کو بھائی،خاندان کو خاندان،قبائل کو قبائل آپس میں دست وگریبان کروا یا انہوں نے کہا کہ سرکاری سردار معتبربنا ئے گئے تاکہ سرکار کیلئے بکارے خاص ہو اور انہی ہی کے ذریعے ہمارے بلوچ نوجوان لاپتہ افراد کی بازیابی بھی ہوتی رہی ہے فیڈریشن میں ہم بلوچ،پشتون،سندھی،پنجابی اپنے وسائل پر دسترس اور حق حکمرانی کا تاریخی حق محفوظ رکھتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے