پاکستان کے عوام اس مشکل گھڑی میں ترکیہ کی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، میرعبدالقدوس بزنجو
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ترکیہ میں شدید زلزلے سے ہونے والے نقصانات اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہماری دعائیں ترکیہ کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہے ترکیہ اور پاکستان نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے اور پاکستان کے عوام بھی اس مشکل گھڑی میں ترکیہ کی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں وزیر اعلیٰ نے اس شدید قدرتی آفت کے باعث جاں بحق ہونے والے افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی