قائمقام گورنر بلوچستان کاترکیہ میں زلزلہ کے نتیجے میں ہونے والے جانی اور مالی نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)قائمقام گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی نے ترکیہ میں زلزلہ کے نتیجے میں ہونے والے جانی اور مالی نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کی حکومت اور عوام، اپنے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں قائمقام گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ دو برادر ممالک ہیں اور اور ترکیہ نے ہر وقت اور موقع پر چاہیے قدرتی آفات ہوں یا موسمیاتی تبدیلیاں، ہمیشہ اپنے پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کی بھرپور مدد کی ہے. انہوں نے دعا کی کہ ترکیہ حالیہ زلزلہ سے ہونے والے نقصانات کم سے کم ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے