عراق میں باپ نے 22سالہ یوٹیوبر بیٹی کو غیرت کے نام پر قتل کردیا

بغداد(ڈیلی گرین گوادر)عراق میں ایک باپ نے اپنی 22سالہ یوٹیوبر بیٹی کو غیرت کے نام پر قتل کردیا جس کے بعد ملک بھر میں غم و غصہ دیکھنے میں آرہا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق طِیبہ العلی کی باپ کے ہاتھوں موت کی تصدیق عراقی وزارت داخلہ کے ترجمان سعد مان کی جانب سے کی گئی جنہوں نے بتایا کہ طیبہ العلی ترکی میں مقیم تھیں اور ان دنوں وہ عراق آئی ہوئی تھیں، مذکورہ واقعہ 31جنوری کو پیش آیا، باپ اور بیٹی کے درمیان ہونے والی گفتگو کی کچھ ریکارڈنگز پولیس کو برآمد ہوئیں جس سے پتا چلتا ہے کہ طیبہ کے والد اس کے ترکیہ میں تنہا رہنے پر رضامند نہیں تھے اور ناخوش بھی تھے۔

پولیس ذرائع نے انکشاف کیا کہ مقتولہ یوٹیوبر 2017میں اپنے خاندان کے ساتھ ترکیہ گئی تھیں لیکن پھر انہوں نے واپس عراق جانے سے انکار کردیا اور ترکیہ میں رہنے کی خواہش ظاہر کی، یہ خاندانی جھگڑا 2015سے چلتا آرہا تھا جو اب طیبہ کی موت کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا،طیبہ العلی کے یوٹیوب پر بے شمار فالوورز تھے جنہوں نے طیبہ کی موت پر غصے کا اظہار کیا ہے،یوٹیوبر عام زندگی میں ہونے والے کاموں کی ویڈیوز بناتی تھیں جن میں اکثر ان کے منگیتر بھی دکھائی دیتے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے