عالمی برادری خصوصا مسلم ممالک آزمائش کی اس گھڑی میں ترکیہ کی بھرپور مدد کریں،عطیہ نثار
لاہور (ڈیلی گرین گوادر) حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی قائم مقام سیکرٹری جنرل عطیہ نثار نے ترکیہ اور شام میں شدید زلزلے سے ہونے والی ہولناک تباہی اور جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے عالمی برادری خصوصا مسلم ممالک سے پر زوراپیل کی ہے کہ آزمائش کی اس گھڑی میں ترکیہ کی بھرپور مدد کریں۔ انہوں نے رضا کار ٹیموں سے بھی اپیل کی کہ وہ طبی و امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔تاکہ قیمتی جانیں بچائ جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اس مشکل گھڑی میں ترکیہ کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے امت مسلمہ سے اجتماعی دعا و استغفار کی اپیل بھی کی ہے۔ ڈپٹی سیکریٹریز جنرل ڈاکٹر حمیراطارق،ثمینہ سعید،امورخارجہ ڈاکٹرسمیحہ راحیل قاضی،صدروسطی پنجاب ربعیہ طارق صدر لاہور عظمی عمران نیافسوس اور دکھ کا اظہار کیا ہے اور مرحومین کی بلندی درجات کی دعا جب کہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کی ہے۔