بلو چستان اسمبلی کا اجلاس 13فروری کو طلب

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان اسمبلی کا اجلاس 13فروری کو طلب کر لیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق قائم مقام گور نر بلو چستان میر جان محمد جمالی نے آئین کے آرٹیکل 109(a)کے تحت بلو چستان اسمبلی کا اجلاس 13فروری بروز سموار دو پہر ڈھائی بجے طلب کیاہے۔ اجلاس کے دوران تمام محکموں کے آفیسران ہ اہلکاروں، پرنٹ و الیکٹرونک میڈیا کے نمائندوں اور تمام وزیٹرز کا اسمبلی سیکر ٹریٹ میں داخلہ بذریعہ کارڈ ہوگا جبکہ تمام سر کا ری و غیر سر کا ری مسلح سیکورٹی گارڈز کا اسمبلی اجلاس کے دوران اسمبلی سیکرٹریٹ میں داخلہ ممنوع ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے