آزمائش اور مشکل کی اس گھڑی میں ہم ترکیہ بہن بھائیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں،میر ضیاء لانگو

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ نے ترکیہ میں زلزلے سے جانی اور مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آزمائش اور مشکل کی اس گھڑی میں ہم ترکیہ بہن بھائیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں وزیر داخلہ نے متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں اور اللہ سے ہم سب کو ایسی قدرتی آفات سے محفوظ رکھے۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی متاثرین کو اس قدرتی آفت کا ہمت اور حوصلہ کے ساتھ سامنا کرنے کی توفیق دے اور زخمیوں کو جلد اور مکمل صحت دے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے