کشمیریوں کا حوصلہ ابھی زندہ ہے، ابھی امید باقی ہے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوراب عبدالوہاب نیچاری

گدر (ڈیلی گرین گوادر)گدر5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر سوراب جلال الدین خان کاکڑ کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوراب جناب عبدالوہاب نیچاری کی سربرہی میں ایک عظیم الشان ریلی ہتھاری گدر سے گدر بااز تھا نکالی گئی۔ریلی میں علاقہ معززین، سول سوسائٹی، سرکاری افسران و اہلکاروں، طلباء، و اساتذہ اور بڑی تعداد میں گدر کے شہریوں نے شرکت کی۔

ریلی کے شرکاء نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حق میں زبردست نعرے بازی کی۔ اور ان کی آزادی کی جدوجہد کو سراہا۔ اس موقع پر لیویز، پولیس اور ایف سی کے جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئیے گئیے تھے۔ ریلی کے شرکاء نے قومی و کشمیری پرچم سمیت بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے رکھے تھے جن پر مختلف نعرے درج تھے۔ کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں اورکشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے فلک شگاف نعرے لگائے۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوراب جناب عبدالوہاب نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کو ان کی اپنی زمین پر اقلیت میں بدلنے کی کوشش کر رہا ہے، بھارت کومقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں بند کرنا ہونگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے