چھتر بولان ناڑی پٹ فیڈر کے علاقے براہوئی اقوام کی ملکیت ہے ، پرنس موسیٰ جان بلوچ

قلات (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینئر نائب صدر پرنس موسیٰ جان بلوچ نے کچھی میں لہڑی قبیلے کے چار نوجوانوں کی ہلاکت کی شدید مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چھتر بولان ناڑی پٹ فیڈر کے علاقے براہوئی اقوام کی ملکیت ہے اگر کسی کو اعتراض ہے تو اس کی سند موجود ہے براہوئی اقوام آپس میں اتحاد و اتفاق پیدا کرے یہ علاقے براہوی اقوام کی خون بہا ہے ان علاقوں سے براہوئی اقوام کو کوئی بھی بے دخل نہیں کرسکتا لہڑی قوم کے جوانوں کو بیگناہ قتل کرنے کی جتنی بھی مزمت کی جائے کم ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کچھی ناڑی پٹ فیڈر بولان ناڑی اور ملحقہ علاقے براہوئی اقوام کو خون بہا میں ملی ہے اگر کسی کو اعتراض ہے تو اس کا سند موجود ہے اسے دیکھ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ براہوئی اقوام کو ان کے علاقوں سے کو ئی بھی بیدخل نہیں کر سکتا یہ جو چار نوجوان لہڑی قبیلے کے شہید کر دیئے گئے ہیں یہ صرف لہڑی قوم کے نہیں بلکہ تمام براہوئی اقوام کے بچے ہیں ان نوجوانوں کو بے گناہ قتل کرنا ظلم کے مترادف ہے حکومت ملزمان کو فوری طورپر گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دے اور قبائل تنازعات کے خاتمے کیلئے اقدامات کرے۔انہوں نے کہا کہ براہوئی اقوام آپس میں اتحاد و اتفاق کا بھرپور مظاہرہ کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے