پاکستانی قوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،ڈی سی جی سراج بلوچ

خضدار(ڈیلی گرین گوادر) پانچ فروری یکجہتی کشمیرڈے کے موقع پر ضلع خضدار میں ریلی نکا لی گئی۔ریلی میں عام شہری تاجر برادری و دیگر مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیریوں سے اظہار ہمدردی کے نعرے درج تھے۔ریلی کے شرکاء نعرہ بازی بھی کررہے تھے۔ خضدار میں مین بازار سے دو تلوار ریلی نکا لی گئی۔ریلی کی قیادت اے ڈی سی جی سراج بلوچ کررہے تھے۔اس موقع پر مقررین نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پانچ فروری کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا دن منایا جارہاہے وہ یہ بتانے کے لئے کہ کشمیریوں کے حقوق اور حق خود ارادیت بھار ت نے سلب کررکھا ہے اور ایک عرصہ داراز سے کشمیرماؤں بہنوں نوجوانو اور بوڑھے افراد پر ظلم ڈھارہاہے اور انہیں شہید کررہاہے۔کشمیر دنیاء کے آنکھوں میں دھول جھونک کر اور جمہوریت کا راگ الاپ کر کشمیریوں پر جو مظالم کررہاہے وہ آج آشکار ہوچکا ہے اور اس کا مکروں چہرہ دنیاء کے سامنے آچکا ہے وہ اپنے یہ مظالم اور دہشت گردی کو کسی بھی طرح چھپا نہیں سکتا۔بھارت کشمیریوں پر ایک عرصہ سے مظالم ڈھارہاہے ان کی حق خود ارادیت غصب کرچکا ہے اور کشمیریوں پر عرصہ حیات تنگ کردیا گیا ہے پوری دنیاء جانتی ہے کہ بھارت جمہوریت کے لبادے میں ایک فاشسٹ ملک کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے جو بلاوجہ کشمیریوں کو ان کی حق خود ارادیت نہیں دے رہاہے انہوں نے کہاکہ پاکستانی قوم اور تمام صوبوں کے لوگ کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ان پر ہونے والے مظالم کے خلاف آواز بلند کررہے ہیں۔آج خضدار میں ریلی نکالنے کا مقصد بھارت کو یہ بتانا ہے کہ وہ اپنے مظالم بند کردے اور کشمیریوں پر ظلم بند کردے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے