عوامی توقعات پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کی جائیگی،میر اعجاز خان سنجرانی

نوکنڈی(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلی بلوچستان کے کوآرڈینیٹر و بلوچستان عوامی پارٹی رخشان ڈویژن کے آرگنائزر میر اعجاز خان سنجرانی نے کہا کہ عوامی توقعات پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کی جائیگی خان سنجرانی پینل کے کونسلران عوامی خدمت کو اپنا شعار بنا کر کوئی کسر نہیں چھوڑینگے۔ان خیالات کا اظہار خان سنجرانی ہاوس میں منتخب کونسلران اور قبائلی عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر یو سی چیئرمینز اور وائس چیئرینز کی چناؤ پہ غور و خوص کیا گیا جہاں تمام کونسلران نے میر اعجاز خان سنجرانی کو اختیار دے دی کہ وہ خود چئیرمینز اور وائس چئیرمینز کے ناموں کا اعلان کریں میر اعجاز خان سنجرانی نے کہا کہ ضلع چاغی کے غیور عوام کا شکر گزار ہو کہ انہوں نے خان سنجرانی پینل کو بلدیاتی میں بھاری مینڈیٹ دے کر جو عزت بخشی ہے انکی توقعات پر پور اترنے کی بھرپور کوشش کیجائیگی تمام علاقے کی عوامی کی خدمت خان سنجرانی پینل کی سیاست کا محور ہوگی اور ساتھ ہی ساتھ منتخب کونسلران کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھے یو سی چئیرمینز اور وائس چئیرمینز کی چناؤ کا اختیار دی ہے انشاء اللہ میرٹ کو اولیت دی جائیگی کیونکہ ہمیں عوام کی ووٹوں کی قدر واہمیت کو مدنظر رکھ کر عوامی خدمت وجزبہ سے سرشار چئیرمینز اور وائس چیئرینز کو آگے لانا ہے تاکہ عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے انہوں نے کہا کہ ضلع چاغی کے عوام نے بلدیاتی انتخابات میں جس جوش و جذبے کیساتھ خان سنجرانی پینل کا ساتھ دے کر جو مینڈیٹ دیا ہے اسے کبھی فراموش نہیں کیا جائیگا آنے والے عام انتخابات میں عوام کا ساتھ اسی جوش و جذبے کیساتھ رہا تو ضلع چاغی کی تعمیر وترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کی ضمانت دیتا ہوں کہ تمام علاقوں میں بلا رنگ ونسل اور بلا امتیاز عوامی مسائل کا حل اولین ترجیح ہوگی انہوں نے کہا میری حتی الوسع کوشش یہی ہے کہ ضلع چاغی کے عوام کی بنیادی مسائل انکے دہلیز میں حل کرکے حائل رکاوٹوں کو ہٹانے کیلئے اقدامات کیے جائینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے