جنرل پرویز مشرف دنیائے فانی سے رحلت کرتے ہوئے اپنے پیچھے ایک داستان چھوڑ گئے ، امان اللہ کنرانی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر سینیٹر(ر) امان اللہ کنرانی نے کہا ہے کہ ملک پر ایک دھائی سے زائد راج کرنے والے حاکم جنرل پرویز مشرف دنیائے فانی سے رحلت کرتے ہوئے اپنے پیچھے ایک داستان چھوڑ گئے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ جنرل پرویز مشرف مرحوم کی اچھائیاں و خامیاں انکی موت کے ساتھ محو ہو گئیں تاہم انکی اچھائیوں کا تزکرہ ہر ایک اپنی نقطہ نظر سے کرے گا مگر اس کا پہلا قدم ہی غلط و غیر آئینی تھا جب 12اکتوبر1999کو منتخب حکومت کا تختہ اْلٹا،وزیراعظم و کابینہ و سیاسی رہنماؤں کو جیلوں میں ڈالا اگر یہ نہ ہوتا تو نہ پرویز مشرف لال مسجد پر حملہ آور ہوتا نہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی سمیت کئی پاکستانی شہریوں کو امریکہ و افغانستان کے حوالے کرتا اور نہ نواب بگٹی کو شہید قتل کرنے کا گھناؤنا جْرم کرتا اس لئے ان کے جرائم تلاش کرنے کی بجائے ان کے ایک ہی جْرم کو اْم الخبائث قرار دے کر ایسے اقدام سے نفرت کا اظہار کیا جائے تاکہ آئندہ کسی طالع آزما ایسے بدترین و سیاہ تاریخ کو دھرانے کی جرات نہ کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے